193 views
حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ  کا اپنی ماں کو اپنے کندھے پر بٹھا کر پیدل حج کرانا کیا یہ واقعہ صحیح ہے؟
asked Jan 30, 2023 in متفرقات by arqam
reshown Apr 24, 2023 by arqam

1 Answer

Ref. No. 2226/44-2358

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  کتابوں میں تلاش کرنے سے ہمیں ایک واقعہ یہ ملا کہ حضرت عبداللہ بن عمر  کے سامنے یہ بیان کیا گیا کہ ایک شخص نے خراسان سے اپنی والدہ کو کندھے پر بٹھاکر حج کرایا تو کیا اس نے حق ادا کردیا تو آپ نے فرمایا کہ اس نے ماں کے پیٹ میں  دوران حمل ایک بار  گھومنے کا بھی حق ادا نہیں کیا۔ لیکن اس واقعہ میں اس شخص کے نام کی صراحت نہیں ہے۔ 

اور اس میں کوئی استبعاد نہیں ہے، ایسا ممکن ہے، اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کی ترغیب کے لئے اس طرح کے واقعات بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 5, 2023 by Darul Ifta
...