60 views
- مفتی صاحب آج کل لوگ دین سے دور ہو رہے ہیں اور دنیا میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں - لوگوں کے اندر گمراہی بہت زیادہ ہو گی ہے - لوگوں کے اندر اچھے اور برے کا فرق کرنے کی سمجھداری اب نہیں رہا ہے - اور لوگ گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ اور بھی زیادہ گمراہی کی طرف جا رہے ہیں -

سوال١ - ہمیں اس وقت میں کیا کرنا چاہیے تاکہ لوگ برے کاموں سے بچ جائے ؟
سوال ٢ -  آپ لوگ درس نظامی کے ٨ سال والے کورسز کو یوٹیوب پر کیو نہیں پڑھاتے ہیں- تاکہ جو لوگ مدرسہ میں نہیں جا سکتے ہیں وہ بھی دین کی تعلیم حاصل کر سکے؟
asked Jan 30, 2023 in فقہ by ثاقب الأنصاري

1 Answer

Ref. No. 2230/44-2364

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   ہر مسلمان پربنیادی  دینی تعلیم کا حاصل کرنا فرض ہے،  اب اگر لوگ اس میں کوتاہی کررہے ہیں تو دوسرے مسلمان ان کی جس طرح ممکن ہو اس میں تعاون کریں، اور ان کو دینی تعلیم سے اور قرآن و سنت سے قریب کرنے کی کوشش کریں۔ ہر آدمی اپنے اعتبار سے اس میں محنت کرے، چنانچہ مدارس کا قیام، تبلیغی جماعت کا نظام، مساجد میں  درسِ تفسیر ، نمازوں کے بعد فضائل اعمال اور احادیث کی تعلیم اسی سلسلہ کی  کوششیں ہیں۔ بہت سے علماء   نے آن لائن  مدارس قائم کئے ہیں اور درس نظامی  کی تعلیم دیتے ہیں۔ ہر میدان میں لوگ کام کررہے ہیں ، لوگوں کے اندر طلب کی کمی ہے، اور لوگوں کے اندر طلب پیداکرنے کے لئے بھی لوگ مختلف انداز سے اپنی حیثیت کے مطابق کام کررہے ہیں۔ ہر شخص کے لئے ضروری ہے کہ اپنی حیثیت کے مطابق لوگوں کے تعاون میں لگارہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 5, 2023 by Darul Ifta
...