74 views
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت مفتی صاحب میرا ایک سوال ہےمفتی تقی عثمانی صاحب لکھتے ہیں کہ اگر شراب کو شوربا بنا دیا جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہے
میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر سالن میں ناپاک پانی موجود ہو اور وہ سالن بالکل تبدیل ہو جائے تو کیا وہ بھی پاک ہو جائے گا
اسی طریقے سے اس میں تھوڑا بہت خون بھی موجود ہو تو کیا وہ بھی پاک ہو جائے گا  اگر اس کی ہئیت بدل جائے تو سالن بنانے سے
asked Jan 30, 2023 in طہارت / وضو و غسل by Aalameen

1 Answer

Ref. No. 2228/44-2368

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  شراب حلال اور پاک چیزوں سے بنائی جاتی ہے، ایک خاص حالت میں پہنچنے پر اس میں سکر اور نشہ آجاتاہے، جب اس میں  نشہ آجائے تو اس کی قلیل وکثیر مقدار  حرام  ہے، لیکن جب دوبارہ اس میں سے سکر کا وصف ختم ہوجائے تو اس میں پاکی کا حکم عود کرآئے گا،  برخلاف سوال میں ذکر کردہ چیزوں کے کہ وہ اپنی اصل میں ہی نجس ہیں، لہذا ان کو شراب پر قیاس کرنا درست نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 5, 2023 by Darul Ifta
...