84 views
کیا فرماتے ہے مفتیا ن  کرام مسلہ زیل کے بارے مے (١) کیا مسجد کے لئے وقف شدہ زمیں سکول چلانے کے لئے دیا جاسکتا ہے (٢)  کیا مسجد کے لئے وقف شدہ زمیں مسجد کے آمدنی کے لئے مشتقل شادی خانہ بنایا جا سکتا ہے
asked Jan 31, 2023 in مساجد و مدارس by AZADRNC

1 Answer

Ref. No. 2231/44-2363

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ (1) مسجد کے لئے وقف شدہ زمین پر مدرسہ یا اسکول تعمیر کرنا درست نہیں ہے، البتہ اگر مسجد کی زمین مسجد کی ضرورت سے زائد ہے اور خالی پڑی ہے تو مسجد کی  رقم سے تعمیر کرکے  کسی مدرسہ یا اسکول کو کرایہ پر دینا جائز ہے۔ (2) شادی ہال میں اگر صرف نکاح اور دعوت کا اہتمام ہو اور کوئی غیر شرعی امور کا ارتکاب نہ ہو تو مسجد کی خالی زمین کوشادی ہال  کے لئے  کرایہ پر دینا جائز  ہے، البتہ چونکہ عام طور پر  غیرشرعی امور سے روکنا مشکل ہوتاہے اس لئے شادی ہال  نہ بنائیں تو زیادہ بہتر ہے ۔   

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 5, 2023 by Darul Ifta
...