55 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت صاحبمیرا ایک سوال ہے کہ مجلس میں بیٹھا ہوتا ہوں اور میں اللہ اللہ کی ضربیں لگاتے رہتا ہوںہلکی ہلکی آواز میں اور میں صحیح طریقے سے مجلس کی طرف مخاطب نہیں ہو پاتا ہوںکیونکہ میں ذکر اللہ میں گم ہو جاتا ہوں اور مجھے بہت زیادہ اس میں سکون اور مزہ حاصل ہوتا ہے جس کی وجہ سے میں اپنے آپ کو ہٹانا بھی نہیں چاہتا ذکر اللہ سے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس عمل سے مجلس کی بے ادبی تو نہیں ہوگی نہ اور میرے لیے کوئی ایسا عمل بتا دے جس میں مشغول رہومیرے ساتھ ذکر اللہ کے دوران کچھ کیفیت چین ہو جاتے ہیں میرے آنکھیں بند ہو جاتی ہے جسم میں عجیب سا حرکت پیدا ہو جاتا ہے

محمد مجاہد اسلام
asked Feb 2, 2023 in حدیث و سنت by Aalameen

1 Answer

Ref. No. 2235/44-2374

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر ذکر اللہ کی مجلس ہے تو یہ عین مقصود ہے، اور اگر کوئی دوسری مجلس ہے  تو  بھی قلب ذکر اللہ کی طرف  متوجہ رہے، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے،مجلس میں متکلم کی جانب توجہ کے ساتھ قلب ذکراللہ کے ساتھ مربوط رہے تو یہ اچھی بات ہے پھر اگر غیراختیاری طور پر مجلس سے ہٹ کر مکمل ذکراللہ کی طرف متوجہ ہوگیا تو اس میں کوئی گناہ نہیں،  جو چیز غیراختیاری ہو اس میں کوئی مؤاخذہ  نہیں،اور اس کو بے ادبی شمار نہیں کیاجائے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 5, 2023 by Darul Ifta
...