151 views
. ہومیوپیتھک ادویات میں الکوحل ہوتی ہے تو اس کو کیا استعمال کرسکتے ہیں ؟2 وضو کرنے کے بعد ہومیوپیتھک دوائی  کھالی  توکیا وضو رہے گا یا ٹوٹ جائے گا؟
asked Feb 9, 2023 in طہارت / وضو و غسل by Sayeed

1 Answer

Ref. No. 2251/44-2400

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ انگور، کشمش اور کھجور  سے یعنی شراب سے بنا ہوا الکحل حرام ہے اس کا استعمال  دواؤں میں  جائز نہیں ہے۔  لیکن ہماری معلومات  کے مطابق ہومیوپیتھک دواؤں میں جو الکحل استعمال ہوتاہے وہ  دوسری چیزوں سے بناہوتاہے، اس لئے میو پیتھک  دواؤں کے  استعمال  کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ 2۔ وضو کرنے کے بعد اگر ہومیوپیتھک دوا کھائی تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا، البتہ نماز سے پہلے اچھی طرح کلی کرلینا بہتر ہے تاکہ اس میں جو ایک قسم کی بدبو ہوتی ہے وہ زائل ہوجائے۔

 وإن معظم الکحول التي تستعمل الیوم في الأدویة والعطور وغیرہا لا تتخذ من العنب أو التمر، إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البترول وغیرہ، کما ذکرنا في باب بیع الخمر من کتاب البیوع، وحینئذٍ ہناک فسحة في الأخذ بقول أبي حنیفة رحمہ اللّٰہ تعالیٰ عند عموم البلویٰ، واللّٰہ سبحانہ أعلم۔ (تکملة فتح الملہم، کتاب الأشربة / حکم الکحول المسکرة ۳/۶۰۸ مکتبة دار العلوم کراچی،حاشیہ فتاوی دار العلوم: ۱۶/ ۱۲۹)

"(و) ينقضه (إغماء) ومنه الغشي (وجنون وسكر) بأن يدخل في مشيه تمايل ولو بأكل الحشيشة.  (الدر المختار: (نواقض الوضو، ج: 1، ص: 143، ط: ایچ ایم سعید)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 14, 2023 by Darul Ifta
...