70 views
عمر کے ابا نے کہا عمر اپنی بیوی کے ساتھ ڈائیو بس پر گھر آ جانا. عمر نے کہا کہ عمر ڈے وہ بس پر گھر آجائے گا عمر کے ابو لفظ ڈائیو بول رہے تھے تو اس نے بات کاٹ کر درست تلفظ کے ساتھ ڈے وہ بول دیا عمر کے اس عمل سے عمل کی بیوی عمر کے نکاح میں ہی رہے گی نہ یعنی کہ عمر کا نکاح تو ختم نہیں ہو جائے گا جبکہ عمر کی ایسی نیت نہیں تھی.
asked Feb 14, 2023 in نکاح و شادی by Hassaan

1 Answer

Ref. No. 2258/44-2414

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں طلاق کا کوئی لفظ ہی استعمال نہیں ہوا ، ڈائیو یا ڈے کو طلاق کے لئے نہیں بنایاگیا ہے اس لئے محض اس لفظ کے بولنے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔  توہم پرستی سے بچنے کی کوشش کرے، اوربلاوجہ  ہر لفظ سے طلاق کا خیال دل میں نہ لائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 20, 2023 by Darul Ifta
...