71 views
علی نے کہا کہ علی اپنی بیوی کو ابھی یہ لفظ کہا تو ظہیر بولا چھوڑنا چاہتا ہے علی کا نکاح قائم رہا جبکہ علی کی طلاق ہو گئی کیونکہ ظہیر نے علی کے جملے کو علی کی بیوی کی جانب اضافت کر دی ؟؟؟؟؟
asked Feb 16, 2023 in نکاح و شادی by Hassaan

1 Answer

Ref. No. 2266/44-2422

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ علی کے جملے کو ظہیر نے مکمل کردیا، لیکن چونکہ علی نے طلاق کا یہ جملہ نہیں کہا اسلئے اس جملہ کو علی کی جانب منسوب نہیں کیاجائے گا۔ علی اگر اپنی بیوی کو طلاق کے الفاظ پورے ادا کردے تو طلاق واقع ہوگی اور اگر طلاق کے الفاظ کسی اور نے بول دئے تو اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔ پھر  یہ بھی خیال رہے کہ  'طلاق دینا چاہتاہے 'سے طلاق واقع نہیں ہوتی ہے اس لئے کہ اس میں طلاق دینے کی خواہش کا اظہار ہے یا وعدہ طلاق ہے ،لہذا یہ طلاق نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند
answered Feb 22, 2023 by Darul Ifta
...