68 views
راشد نے اپنی بیوی زاہدہ کو طلاق دے دی اب اگر نعمان اپنا نام راشد لکھ کر طلاق کا اعتراف تحریری طور پر کرے گا لکھے گا راشد تسلیم کرتا ہے کہ راشد نے تین طلاق زاہدہ کو دے دی ہے تو نکاح پر نعمان کے کیا اثر پڑےگا نعمان کی بیوی پروین مطلقہ ہو جائے گی ؟؟؟؟
asked Feb 16, 2023 in نکاح و شادی by Hassaan

1 Answer

Ref. No. 2265/44-2421

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مذکورہ میں نعمان نے دوسرے کی بیوی پر طلاق کا اقرار کیا ہے،جبکہ دوسرے  کی بیوی کو طلاق دینا یا اقرار کرنا  جائز نہیں ہے، البتہ اس سے نعمان کی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوگی، اس لئے کہ نعمان نے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دی ہے اور نہ ہی اپنی بیوی کو طلاق دینے کا اقرار اس میں شامل ہے، اس لئے نعمان کی بیوی  پروین بدستور اپنے شوہر کے نکاح میں موجود ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند
answered Feb 22, 2023 by Darul Ifta
edited Mar 7, 2023 by Darul Ifta
...