79 views
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت مفتی صاحب میرا ایک سوال ہےکہ غسل میں جسم میں اتنا پانی بہائیں کہ ایک بال کے برابر سوکھا نہ رہے کوئی بھی حصہ

تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا عضوتناسل میں بھی پانی کا پہنچانا فرض ہےاگر پہنچانا فرض ہے تو اندرونی حصہ میں کہاں تک پہنچانا فرض ہے جلد سے جلد جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائے
asked Feb 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by Aalameen

1 Answer

Ref. No. 2270/44-2430

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر ختنہ ہوا ہو تو عضو تناسل کے ظاہری حصہ کا دھونا فرض ہے، اس کے اندرونی حصہ میں پانی پہنچانا فرض نہیں ہے۔  اور اگر ختنہ نہیں ہوا ہے تو چمڑے کو اوپر چڑھاکر سپاری کو دھونا ضروری ہے لیکن پیشاب کے راستہ میں  پانی داخل کرنا ضروری نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Mar 11, 2023 by Darul Ifta
...