64 views
وضو بناتے ہوئے اگر  ہوا خارج ہوجائے تو کیا وضو رہے گا یا ٹوٹ جائے گا اور کیا پھر سے وضو کرنا ہوگا یا اسی کو پورا کرنا کافی ہوگا۔
asked May 18, 2023 in طہارت / وضو و غسل by Sayeed

1 Answer

Ref. No. 2335/44-3496

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہوا خارج ہونے سے وضو ٹوٹ گیا اس لئے  ہوا خارج ہونے سے پہلے جو اعضاء دھوچکا تھا ان کو دوبارہ دھوئے یعنی از سر نو وضو کرے۔

الفقه على المذاهب الأربعة (1/ 49):

’’ومنها: أن لا يوجد من المتوضئ ما ينافي الوضوء مثل أن يصدر منه ناقض للوضوء في أثناء الوضوء. فلو غسل وجهه ويديه مثلاً ثم أحدث فإنه يجب عليه أن يبدأ الوضوء من أوله. إلا إذا كان من أصحاب الأعذار‘‘. 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 23, 2023 by Darul Ifta
...