57 views
غسل کرتے ہوئے ہوا خارج ہوجائے تو کیا وضو رہے گا یا ٹوٹ جائے گا او غسل ہوجائے گا یا نہیں؟۔   سعید
asked May 18, 2023 in طہارت / وضو و غسل by Sayeed

1 Answer

Ref. No. 2334/44-3497

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہوا خارج ہونے کے بعد اگر اعضاء وضو پر پانی بہایا تو وضو ہوگیا،  اور پورے بدن پر پانی بہایا تھا تو غسل  بھی ہوگیا۔ ہوا خارج ہونے سے غسل واجب نہیں ہوتاہے، اس لئے غسل یا وضو لوٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔

الفقه على المذاهب الأربعة (1/ 49):

’’ومنها: أن لا يوجد من المتوضئ ما ينافي الوضوء مثل أن يصدر منه ناقض للوضوء في أثناء الوضوء. فلو غسل وجهه ويديه مثلاً ثم أحدث فإنه يجب عليه أن يبدأ الوضوء من أوله. إلا إذا كان من أصحاب الأعذار

 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 23, 2023 by Darul Ifta
...