1,198 views
کیا مسجد کا سامان مدرسہ کے کام لایا جا سکتا جب کہ مسجد کا خرچ مدرسہ کے چندے کوتملیک کر کے پورا ہوتا ہے ۔ ذہن نشین رہے کہ مسجد خاص مدرسہ کے طلباء کی ضرورت کے مد نظر بنائی گئی ہے ۔ مسجد کا سامان کسی مصلحت سے مدرسہ میں استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔
asked May 20, 2023 in مساجد و مدارس by Shah Nawaz Alam

1 Answer

Ref. No. 2332/44-3499

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ مسجد کے اخراجات مدرسہ کی آمدات سے پورے ہوتے ہیں، اس لئے ذمہ دار کی اجازت سے  مسجد کا  کوئی سامان مدرسہ میں کسی مصلحت کی بناء پر استعمال  کیا جاسکتاہے۔ البتہ اگر کسی نے کوئی سامان خاص طور پر مسجد کے لئے وقف کیا ہو تو پھر اس کو مدرسہ میں لگانا جائز نہیں ہوگا۔

"لايجوز لمتولي الشيخونية بالقاهرة صرف أحد الوقفين للآخر".  (البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (5/ 234)

قالوا مراعاة غرض الواقفین واجبة۔ (رد المحتار علی الدر المختار6/665، ط: زکریا)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 23, 2023 by Darul Ifta
...