130 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ حضرات مفتیان  اکرام
 مسئلہ ذیل کی طرف توجہ فرمایے
عوام الناس قربانی میں جانور ذبح کرنے کے بعد جانور کے گردن کے حصے سے چھوٹا سا گوشت کاٹ کر اسے بغیر دھوئے پکا کر کھاتے ہیں اور ذبیحہ کے دوران رگوں سے خون نکل کر گوشت پر لگتا بھی ہے اور مسئلہ کے تحت رگوں سے خون نکلنے والا ناپاک بھی ہے

عوام الناس کے نزدیک جانور کے رگوں سے نکلنے والا خون کی حیثیت کچھ بھی نہیں کہ وہ پاک ہے یا ناپاک ہے ذبح کرتے وقت جو چھری چاکو استعمال کیا جاتا ہے اسی چوری چاقو کو باقی جسم میں استعمال کیا جاتا ہےجب کہ چوری چاقو میں رگوں سے نکلنے والا خون بھی لگا ہوتا ہے

اور گردن سے نکلنے والا گوشت کو باقی گوشت کے حصوں پر ملا کر تقسیم کیا جاتا ہے اور گردن کے گوشت میں رگوں کا خون لگا بھی ہوتا ہےان سارے امور سے گوشت پر کیا حکم لگے گا گوشت پاک رہے گا یا ناپاک
احقر: محمد مجاہد الاسلام رانچی جھارکھنڈ
asked May 26, 2023 in ذبیحہ / قربانی و عقیقہ by mojahidul islam

1 Answer

Ref. No. 2342/44-3526

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  رگوں سے نکلنے والا خون ناپاک ہے، اور وہ جس جگہ بھی لگے گا اس کو ناپاک کردے گا، لہذا گردن کے گوشت یا کسی بھی حصہ کے گوشت پراگر خون لگا ہوا ہے تو وہ ناپاک ہے، اس کو دھونا لازم ہے، اگر بغیر دھوئے پکایا گیا تو اس کا کھانا جائز نہیں ہوگا۔ چھری پر لگاہوا خون اگر کھال پر یا گوشت پر صاف کردیا گیا ہو تو  ج خون آلود ہے وہ ناپاک ہوگااور باقی گوشت پاک ہوگا۔

﴿ قُلۡ لَّاۤ اَجِدُ فِیۡ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیَّ مُحَرَّمًا عَلٰی طَاعِمٍ یَّطْعَمُہٗۤ اِلَّاۤ اَنۡ یَّکُوۡنَ مَیۡتَۃً اَوْ دَمًا مَّسْفُوۡحًا اَوْ لَحْمَ خِنۡزِیۡرٍ فَاِنَّہٗ ِجْسٌ﴾ (پارہ 8،سورۃ الانعام، آیت 451)

وَمَا يَبْقَى مِنْ الدَّمِ فِي عُرُوقِ الذَّكَاةِ بَعْدَ الذَّبْحِ لَا يُفْسِدُ الثَّوْبَ وَإِنْ فَحُشَ. كَذَا فِي فَتَاوَى قَاضِي خَانْ وَكَذَا الدَّمُ الَّذِي يَبْقَى فِي اللَّحْمِ؛ لِأَنَّهُ لَيْسَ بِمَسْفُوحٍ. هَكَذَا فِي مُحِيطِ السَّرَخْسِيِّ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ١/٤٦)

وقولہ تعالی( أو دما مسفوحا )یدل علی أن  المحرم  من  الدم ما کان مسفوحا (احکام القرآن،مطلب فی لحوم الابل الجلالة،ج3،ص 33،مطبوعہ کراچی) ومالزق من الدم السائل باللحم فھونجس (فتاوی عالمگیری،الفصل الثانی ،ج01،ص46،مطبوعہ کوئٹہ)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 3, 2023 by Darul Ifta
...