49 views
انبیاء اولیا کی قبروں پر نذر ونیاز پیش کرنا:
(۴۵)سوال:انبیاء اللہ اور اولیاء اللہ یا کسی مرد صالح کے قبر پر حاضری دینا، منت ماننا، نذر ونیاز پیش کرنا، طواف کرنا، چومنا، ان سے براہِ راست حاجت چاہنا، عرس وغیرہ کرنا، اور عرس وغیرہ میں شرکت کرنا، اور ان سے کچھ مانگنا جائز ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد حسین مظاہری
asked May 27, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:قبروں کی زیارت و ایصال ثواب جائز ہے، فقہاء نے اس کو مستحب بھی کہا ہے، شامی میں ہے ’’وبزیارۃ القبور أي لابأس؛ بل ندب‘‘ بلکہ فقہاء لکھتے ہیں کہ ہر ہفتہ جانا مناسب ہے اور جمعہ کے دن، اور بعض روایات کے اعتبار سے جمعرات اور جمعہ کا دن افضل ہے، بعض نے پیر اور ہفتہ کا دن ’’أي یوم السبت والإثنین‘‘ بھی شامل کیا ہے۔ ابن ابی شیبہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال شہداء احد کے مزارات پر تشریف لے جاتے تھے۔ غرض ایصال ثواب کے لئے قبور پر جانا اور کھڑے ہوکر زیارت کرنا اور دعا کرنا ثابت ہے۔ ’’کذا في الشامي: والسنۃ زیارتہا قائماً أوالدعا وعقدہا قائماً کما کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم في الخروج إلی البقیع‘‘۔(۲)
لیکن وہاں جاکر نذر و نیاز مروجہ جائز نہیں، نیز طواف کرنا قطعاً ناجائز و حرام ہے، اور ان سے حاجت چاہنا ہی قطعاً ناجائز، بلکہ یہ فعل کفر ہے اور عرس کے بارے میں حرمت کی تصریح ہے، جیسا کہ در مختار میں ہے:
’’من المنکرات الکثیرہ کإیقاد الشموع والقنادیل التي توجد في الأفراح، وکدق الطبول، والغناء وبالأصوات الحسان، واجتماع النساء والمردان، وأخذ الأجرۃ علی الذکر وقراء ۃ القرآن وغیر ذلک۔ مما ہو مشاہد في ہذہ الأزمان وماکان کذلک فہو شک في حرمتہ‘‘ (۱)

(۲) ابن عابدین، الدر المختار، مطلب في زیارۃ القبور: ج ۲، ص: ۲۴۲۔
(۱) ابن عابدین، الدر المختار، مطلب في الثواب علی المصیبۃ: ج ۲، ص: ۲۴۱۔
واعلم أن النذر الذي یقع للأموات من أکثر العوام وما یؤخذ من الدراہم والشمع والزیت ونحوہا إلي ضرائح الأولیاء الکرام تقربا إلیہم فہو بالإجماع باطل وحرام۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصوم: باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، مطلب فی النذر الذي یقع للأموات من أکثرا العوام‘‘: ج ۳، ص: ۴۲۷)
قولہ: (باطل وحرام) لوجوہ منہا: أنہ نذر لمخلوق والنذر للمخلوق لا یجوز لأنہ عبادۃ والعبادۃ لا تکون لمخلوق ومنہا: أن المنذور لہ میت والمیت لا یملک ومنہا: أنہ إن ظن أن المیت یتصرف في الأمور دون اللّٰہ تعالیٰ واعتقادہ ذلک کفر۔ (’’أیضاً‘‘)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص348

answered May 27, 2023 by Darul Ifta
...