34 views
پیر کا اپنے شجرہ نسب کو اپنے مرید کی قبر میں رکھوا دینا کیسا ہے؟
(۴۷)سوال:ایک صاحب کسی پیر سے مرید ہوئے، اس پیر نے ان کو اپنا شجرہ دیا اور کہا کہ جب تمہارا انتقال ہو تو اپنے لوگوں سے کہہ کر اپنی قبر میں سرہانے رکھوا دینا اور اگر بھول جائیں تو کسی دوسرے کی قبر میں رکھوا دیں اور اس سے یہ کہدیں کہ فلاں کو پہونچا دیں اس پر عمل کرنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد جابر حسین، بیگوسرائے
asked May 28, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ صورت کی شرعاً کوئی اصل و اہمیت نہیں ہے؛ اس لئے اس پر عمل کرنا ناجائز ہے۔(۱)

(۱) {وَلَا  تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰیط} (سورۃ بني إسرائیل: ۱۵)
عن عائشۃ -رضي اللّٰہ عنہا-، قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو رد۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحۃ، ’’کتاب الأقضیۃ: باب نقض الأحکام‘‘: ج ۲، ص: ۷۷، رقم: ۱۷۱۸)
ولم یکن لہ أصل من الشریعۃ الغراء۔ (علامہ أنور شاہ الکشمیري، العرف الشذي، ’’أبواب العیدین، باب ما جاء في التکبیر في العیدین‘‘: ج ۱، ص: ۵۶۸)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص351

answered May 28, 2023 by Darul Ifta
...