41 views
پختہ قبر کو ہموار کرنا:
(۵۶)سوال:زید کی دکان کے صحن میں ایک کچی قبر تھی لوگوں نے اس کو پختہ کرا دیا ہے ظاہر ہے کہ ایسا کرنے سے آئندہ اس پر چراغ بھی جلے گا اور بہت سی بدعات بھی ہوں گی تو کیا زید پر اس قبر کو ہموار کردینا واجب ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمدرضاء اللہ، دربھنگہ
asked May 28, 2023 in اسلامی عقائد by Rahimuddin

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:زید اس قبر کو ہموار یعنی برابر کرا سکتا ہے اس کے لیے ایسا کرنا درست ہے۔(۲)

(۲)  عن جابر رضي اللّٰہ عنہ، قال: نہی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أن یجصص القبر، وأن یقعد علیہ، وأن یبنی علیہ۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الجنائز: باب النہي عن تجصیص القبر والبناء علیہ‘‘: ج ۱، ص: ۳۱۲، رقم: ۹۷۰)
ویخیر المالک بین إخراجہ ومساواتہ بالأرض کما جاز زرعہ والبناء علیہ إذا بلي وصار تراباً۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب في دفن المیت‘‘: ج ۳، ص: ۱۴۵)


فتاوہ دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص360

answered May 28, 2023 by Darul Ifta
...