35 views
تدفین کے بعد ستر قدم پیچھے ہٹ کر دعاء مغفرت کرنا:
(۶۰)سوال:بعض علاقہ میں میت کو دفن کرنے کے بعد ستر قدم پیچھے ہٹ کر میت کے لیے دعاء مغفرت کرتے ہیں یہ کیا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالغفور، ہریدوار
asked May 28, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:یہ بدعت اور مذموم و ناجائز ہے؛ البتہ دفن کے بعد تھوڑی دیر ٹھہر کر انفرادی طور پر میت کے لئے منکر نکیر کے سوالات کے جوابات دینے میں ثابت قدمی اورمغفرت کے لئے دعاء کرنی چاہئے۔(۲)

(۲) عن عثمان رضي اللّٰہ عنہ قال: کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا فرغ من دفن المیت وقف علیہ فقال: استغفروا لأخیکم ثم سلوا لہ بالتثبیت فإنہ الآن یسأل۔ رواہ أبو داود۔ (مشکوۃ المصابیح، ’’کتاب الإیمان، باب إثبات عذاب القبر، الفصل الأول‘‘: ۲۶، رقم: ۱۳۳)
وعن عبد اللّٰہ بن عمر رضي اللّٰہ عنہما، قال: سمعت النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول: إذا مات أحدکم فلا تحبسوہ وأسرعوا بہ إلی قبرہ ولیقرأ عند رأسہ فاتحۃ البقرۃ وعند رجلیہ بخاتمۃ البقرۃ۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الجنائز: باب البکاء علی المیت‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۹، رقم: ۱۷۱۷)
ویستحب … بعد دفنہ لدعاء وقراء ۃ بقدر ما ینحر الجزور ویفرق لحمہ إلخ۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب في دفن المیت‘‘: ج۳، ص: ۱۴۳)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص363

answered May 28, 2023 by Darul Ifta
...