39 views
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
مفتیان کرام ایک مسئلہ درپیش یہ ہےکہ اگر گھر میں نماز پڑھتے وقت کوئی محرم(عورت) نمازی کے برابر سے یا پیچھے سے نکلے اور اسکا ہاتھ پاؤں یا کوئی اور عضو نمازی کے  کسی عضو سے مس (چھو) جائے تو کیا نماز ادا ہو جائیگی  یا لوٹانی پڑیگی؟
 بارہ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرما دیں
بہت مہربانی ہوگی
آپ کی دعاؤں کا طالب عبد الرحمن کانپور انڈیا سے
asked May 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by 9454989026

1 Answer

Ref. No. 2347/44-3529

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔     مذکورہ صورت میں عورت کےہاتھ پاؤں کے   نماز ی کے کسی عضو سے مس ہوجانے سے نماز خراب نہیں ہوگی۔

حضرت عائشہ فرماتی ہیں: میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لیٹی ہوتی تھی اور میرے پیر آپ ﷺ کے قبلہ کی جانب ہوتے تھے، پس جب آپ ﷺ سجدہ کرتے تو میرے پیر کو دبا دیتے میں پیر سمیٹ لیتی، پھر جب آپ ﷺ کھڑے ہو جاتے تو میں پیر پھیلا دیتی اور ان ایام میں گھروں میں چراغ نہیں ہوتے تھے۔ (موطا مالک باب صلوٰۃ اللیل)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک رات کو میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بستر پر نہیں پایا، تو میں نے ٹٹولا تو میرے ہاتھ آپ ﷺ کے تلووں پر لگے، آپ ﷺ سجدہ کر رہے تھے اور آپ ﷺ کے پاؤں مبارک کھڑے تھے۔ (صحیح مسلم باب ما یقال فی الرکوع السجود)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 31, 2023 by Darul Ifta
...