49 views
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
ہماری مسجد درگاہ والی محلہ پتی پاڑا چاند پور بجنور یوپی ہماری مسجد میں 2 اے سی لگے ہیں۔ لیکن متولی صاحب گرمی میں بھی اے سی نہیں چلانے دیتے ہیں۔ جبکہ نمازیوں کا کہناہے کہ  اے سی چلے جائیں ورنہ ں دونوں اے سی کو بیچ کر 2 کولر خریدے جائیں کیونکہ  اے سی لگے لگے بنا چلے خراب ہو رہے ہیں اور انکی قیمت بھی کم ہو رہی ہے۔ لیکن متولی صاحب کسی کی نہیں سن رہے ہیں وہ  نہ تو اے سی چلا رہے  ہیں  نہ ہی فروخت کر کے کولرخرید رہے ہیں۔ متوّلی صاحب اپنی ضدپراڑے ہوئے ہیں۔ کیا اس متولی کو اپنے عہدے پر بنے رہنے کا کوئی حق ہے یا نہیں۔ علماء دین کی رائے  درکارہے۔
asked May 28, 2023 in مساجد و مدارس by Mohd Saleem Advocate

1 Answer

Ref. No. 2348/44-3528

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔     متولی صاحب کی ذمہ داری ہے کہ نمازیوں کی تکلیف دور کریں، اور مسجد کے سامان کی حفاظت کریں، جو چیز کام کی نہ ہو اس کو بیچ کر دوسری ضرورت  کی چیزیں خرید لیں۔ چند لوگ بیٹھ کر اگر ان کو سمجھائیں تو شاید ان کے پاس اگر کوئی وجہ ہو تو اس کی روشنی میں مسئلہ کا حل نکالا جاسکے۔   متولی صاحب کے پاس  اے سی نہ چلانے کی کوئی وجہ تو  ہوگی۔ اتنی سی بات کی وجہ سے متولی کو تولیت سے ہٹانے کی بات کرنا مناسب نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 31, 2023 by Darul Ifta
...