32 views
بوقت تدفین اذان وتکبیر کہنا:
(۶۶)سوال:بعض لوگ قبرستان میں میت کو دفن کرتے وقت اذان اور تکبیر بلند آواز سے پڑھتے ہیں اس کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعاء مانگتے ہیں اس بارے میں تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شمیم احمد، بجنور
asked May 31, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:قبر پر اذان اور تکبیر حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثابت نہیں اگر یہ کام کرنا اچھا ہوتا تو حضرات صحابہؓ ضرور اس کام کو انجام دیتے پس ایسا کرنا بدعت اور گمراہی ہے اوردین کے اندر زیادتی ہے ہر مسلمان کو ایسی بدعات سے پرہیز کرنا واجب ہے۔ (۳) البتہ قبر پر ہاتھ اٹھا کر دعاء کرنا ثابت ہے، لیکن قبر سامنے نہ ہو اور قبلہ کی طرف رخ کر کے ہاتھ اٹھائے تاکہ صاحبِ قبر سے مانگنے کا شبہ نہ ہو۔(۱)

(۳) لا یسن الأذان عند إدخال المیت في قبرہ کما ہو المعتاد ألأٰن وقد صرح ابن حجر في فتاویہ بأنہ بدعۃ۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب في دفن المیت‘‘: ج ۳، ص: ۱۴۱)

۱) وإذا أراد الدعاء یقوم مستقبل القبلۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الکراہیۃ: الباب السادس عشر في زیارۃ القبور‘‘: ج ۵، ص: ۴۰۴)
کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا فرغ من دفن المیت وقف علی قبرہ وقال استغفروا لأخیکم واسألو اللّٰہ لہ التثبیت فإنہ ألأٰن یسئل۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب في دفن المیت‘‘: ج ۳، ص: ۱۴۳)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص368

answered May 31, 2023 by Darul Ifta
...