37 views
مزارات کا طواف اور ان کو بوسہ دینے والے کا حکم:
(۶۸)سوال:اولیاء کرام کے مزارات کا طواف اور ان کی قبر کو بوسہ دینے والا شرعی حکم کے مطابق کیسا ہے؟ ایک مولانا صاحب ان کاموں کو ثواب بتلاتے ہیں۔ خیال رہے کہ ہمارے علاقہ میں اکثریت مولانا احمد رضا خاں صاحب کے ماننے والوں کی ہے۔
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ طفیل احمد صاحب، پونہ
asked May 31, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اس کا جواب مولانا احمد رضا خان صاحب نے یہ دیا ہے کہ بلاشبہ غیرکعبہ کا طواف تعظیمی ناجائز ہے اور غیر خدا کو سجدہ ہماری شریعت میں حرام ہے اور بوسہ قبر میں علماء کا اختلاف ہے اور احوط منع ہے خصوصاً مزارات طیبہ اولیاء کرام کہ ہمارے علماء نے تصریح فرمائی کہ کم ازکم چار ہاتھ کے فاصلہ پر کھڑا ہو یہ ادب ہے پھر تقبیل کیونکر مقصود ہے؛ لہٰذا مذکورہ تمام امور بدعت سیئہ ہیں، جن کو ترک کردینا ضروری ہے۔(۱)

(۱) احکام شریعت: ج ۳، ص: ۳، ۴۔ بہار شریعت: ج ۴، ص: ۱۵۷۔
عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا، قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس فیہ فہو رد۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الصلح: باب إذا اصطلحوا علی صلح جور‘‘: ج ۱، ص: ۳۷۱، رقم: ۲۶۹۷)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ض1ص370

answered May 31, 2023 by Darul Ifta
...