61 views
سوال ١ - کیا ہماری دادی کی بڑی بہن کو ہم سے پردہ کرنا چاہئے ؟
سوال ٢ - ہماری دادی کی بڑی بہن کی لڑکی جو ہماری پھوپھی لگتی ہے ، کیا ان کو ہم سے پردہ کرنا چاہئے ؟
سوال ٣ - حرمت مصاہرت کیا ہے ، تفصیل سے بیان کرے ؟ اور اس بارے میں کچھ کتابوں کے نام بتائیں اور ان کے مصنف کے نام بتائیں ؟
asked May 31, 2023 in طلاق و تفریق by ثاقب الأنصاري

1 Answer

Ref. No. 2353/44-3558

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دادی کے حقیقی بھائی بہن محارم ہیں ان سے پردہ نہیں، دادی کی بہن کی لڑکی آپ کے لیے غیر محرم ہے ان سے پردہ ہے، اگر کوئی شخص کسی عورت سے وطی کرے یا شہوت کے ساتھ بوس وکنار کرے تو اس سے حرمت مصاہرت ثابت ہو جاتی ہے حرمت مصاہرت کی وجہ سے چار رشتے حرام ہوتے ہیں (۱) بیوی کے اصول، (۲) بیوی کے فروع، (۳) اصول کی بیوی، (۴) فروع کی بیوی۔

’’أراد بحرمۃ المصاہرۃ الحرمات الأربع حرمۃ لمرأۃ علی أصول الزاني وفروعہ نسباً ورضاعاً حرمۃ أصولہا وفروعہا علی الزاني نسباً ورضاعاً کما في الوطئ الحلال‘‘ (رد المحتار: ج ۴، ص: ۳۲)

حرمت مصاہرت کے سلسلے میں مفتی سعید احمد پالنپوریؒ کی حرمت مصاہرت، اور مولانا حبیب الرحمن اعظمیؒ کی کتاب حرمت مصاہرت کا مطالعہ کریں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 10, 2023 by Darul Ifta
...