42 views
ہمارے مدرسہ میں آم بہت ہواہے کیا صدر مدرس کی اجازت سے آم توڑ سکتے ہیں مدرسے کا اصل مالک کمیٹی ہے  لیکن کمیٹی آم کے سلسلے سے کچھ نہیں بولتی  ہے  مدرسے کے بچے توڑ کر کھا جاتے ہیں  اور صدر مدرس بھی آم کے سلسلے میں خاموش ہی رہتے ہیں تو کیا کو ئی مدرس دو چار آم توڑ سکتے ہیں؟
asked Jun 3, 2023 in خوردونوش by munawwarbhatabari

1 Answer

Ref. No. 2359/44-3557

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔     مدرسہ میں جو آم کا درخت ہے وہ کس مقصد کے لیے ہے اس کا واضح ہونا ضروری ہے اگر فروخت کرنے اور اس کے پیسے کو مدرسہ کے مصارف میں خرچ کرنے کے لیے ہوں تو بچوں یا اساتذہ کے لیے توڑنا درست نہیں ہے، لیکن اگر یونہی ایک دو درخت ہیں جس پر مدرسہ کی کوئی خاص توجہ نہیں ہے یا توڑنے کی دلالۃ اجازت ہے اس لیے بچے توڑ کر کھاتے ہیں تو مدرسہ کے اساتذہ کے لیے بھی توڑ کر کھانا درست ہوگا۔

مدرسہ میں لگا آم کا درخت کوئی زکاۃ کا مال نہیں ہے کہ بچے کھا سکتے ہیں اور اساتذہ نہیں کھا سکتے ہیں اس مسئلے کا مدار انتظامیہ کی اجازت پر ہے خواہ صراحت ہو یا دلالۃ ہو۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 10, 2023 by Darul Ifta
...