29 views
قبروں پر بیٹھنا اور نماز پڑھنا کیسا ہے؟
(۸۱)سوال:قبروں پر بیٹھنا یا نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: نعمت اللہ، ناگپور
asked Jun 4, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:قبر پر بیٹھنا بے ادبی ہے اور قبر پر نماز مکروہ ہے بشرطیکہ قبر سطح زمین سے ابھری ہوئی ہو اگر سطح زمین کے برابر ہے، تو اس پر نماز مکروہ نہیں ہوگی۔(۱)

(۱) ویکرہ أن یبنی علی القبر أو یقعد أو ینام علیہ أو یوطأ علیہ أو تقضی حاجۃ الإنسان من بول أو غائط أو یعلم بعلامۃ من کتابۃ ونحوہ۔ کذا في التبیین۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوۃ: الفصل السادس في القبر والدفن‘‘: ج ۱، ص: ۲۲۷)
ویکرہ أن یبنی علی القبر مسجد أو غیرہ، کذا في السراج الوہاج۔ (’’أیضاً:‘‘: ج ۱، ص: ۲۲۸)
ولو بلی المیت وصار تراباً جاز، دفن غیرہ في قبرہ وزرعہ والبناء علیہ کذا في التیین۔ (’’أیضاً:‘‘)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص383

answered Jun 4, 2023 by Darul Ifta
...