46 views
زمین بوسی، قدم بوسی، قبر چومنا، پیشانی رکھنا کیسا ہے؟
(۸۲)سوال:زمین بوسی و قدم بوسی یا قبر پر پیشانی رکھنا اور قبر کو چومنا جائز ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
نعمت اللہ ابن حاجی قمرالزماں صاحب، ناگپور
asked Jun 4, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:قبر کو بوسہ دینا ، زمین بوسی، قدم بوسی یہ چیزیں اکرام مسلم میں غلو ہونے کی وجہ سے بدعت وگمراہی ہے۔ مسلمانوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔(۱)

(۱) ویکرہ عند القبر ما لم یعہد من السنۃ، والمعہود منہا، لیس إلا زیارتہ والدعاء عندہ قائماً، کذا في البحر الرائق۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ،  ’’کتاب الصلوۃ: الفصل السادس في القبر والدفن والنقل من مکان إلی آخر‘‘: ج ۱، ص: ۲۲۸)
ویکرہ النوم عند القبر وقضاء الحاجۃ، وکل ما لم یعہد من السنۃ، والمعہود منہا لیس إلا زیارتہا، والدعاء عندہا قائماً کما کان یفعل صلی اللّٰہ علیہ وسلم في الخروج إلی البقیع۔ (ابن الہمام، فتح القدیر، ’’کتاب الصلوۃ: فصل في الدفن‘‘: ج ۲، ص: ۱۵۰)
من أحدث فی أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو رد۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الإیمان: باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ، الفصل الأول‘‘: ج ۱، ص: ۲۷، رقم: ۱۴۰)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص384

answered Jun 4, 2023 by Darul Ifta
...