25 views
قرآن پڑھنے والوں کو اجرت دینا اور کھانا کھلانا:
(۹۲)سوال:کسی کو دو چار روپئے دے کر قرآن پڑھوا کر بخشوانا اور دعوت کھانے والوں کا فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: سمیع اللہ خاں، سیتاپور
asked Jun 6, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:جب روپیہ دے کر یا عوض میں کھانا کھلا کر قرآن پاک پڑھوایا گیا۔ تو پڑھنے والے کو ثواب نہیں ملا جب وہ ہی ثواب سے خالی رہا تو میت کو کس چیز کا ثواب پہنچائے گا۔(۱)

(۱) إن القرآن بالأجرۃ لا یستحق الثواب لا للمیت ولا للقارئ۔ وقال العیني: في شرح الہدایۃ: ویمنع القارئ للدنیا، والآخذ والمعطي آثمان۔ فالحاصل أن ما شاع في زماننا من قراء ۃ الأجزاء بالأجرۃ لا یجوز؛ لأن فیہ الأمر بالقراء ۃ وإعطاء الثواب للآمر والقراء ۃ لأجل المال؛ فإذا لم یکن للقارئ ثواب لعدم النیۃ الصحیحۃ فأین یصل الثواب إلی المستأجر ولولا الأجرۃ ما قرأ أحد لأحد في ہذا الزمان بل جعلوا القرآن العظیم مکسبا ووسیلۃ إلی جمع الدنیا ’’إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون‘‘۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الإجارۃ: باب الإجارۃ الفاسدۃ، مطلب: تحریر مہم في عدم جواز الاستئجار علی التلاوۃ‘‘: ج ۹، ص: ۷۷)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص395

answered Jun 6, 2023 by Darul Ifta
...