34 views
جنازے کے آگے چلتے ہوئے جہراً کلمہ پڑھنا:
(۱۰۰)سوال:بعض جگہوں پر یہ طریقہ رائج ہے کہ جنازہ کے آگے کچھ حضرات بلند آواز سے کلمہ طیبہ کی ضرب لگا کر چلتے ہیں اور کچھ جنازے کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں تو یہ فعل کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبداللہ صاحب
asked Jun 7, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:میت کو آگے رکھا جائے اور لوگ اس کے پیچھے چلیں یہی مسنون ہے۔(۲) میت کے ساتھ کلمہ طیبہ کی زور سے ضرب لگانا بدعت ہے؛ بلکہ آہستہ پڑھنا چاہئے۔(۱)

(۱) علی متبعی الجنازۃ الصمت ویکرہ لہم رفع الصوت بالذکر وقراء ۃ القرآن۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الحادی والعشرون: في الجنائز، الفصل الرابع في حمل الجنازۃ‘‘: ج ۱ ، ص: ۲۲۳)
(۲) الذي اختارہ في البحر لزومہ علیہ موسرا، أو لا لہا مال، أو لا لأنہ ککسوتہا وہي واجبۃ علیہ مطلقاً۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب في کفن الزوجۃ علی الزوج‘‘: ج ۳، ص: ۱۰۱۰)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص402

answered Jun 7, 2023 by Darul Ifta
...