190 views
Ref. No. 1062

مجھے قبض کی بہت شکایت ہے۔ اس کی وجہ سے مجھے طہارت سے فارغ ہونے کےبعد اگر وضو کروں تو شک رہتا ہے، تین تین بار وضو کرتا ہوں پھر نماز پڑھ کر بھی اطمینان نہیں ہوتا ، پھر دوبارہ وضو کرتا ہوں، پھر نماز پڑھتاہوں، ایک نماز تین تین بار دوہراتاہوں، جماعت سے نماز پڑھ کر پھر شک رہتا ہے  تو وضو کرتا ہوں اور نماز دوہراتاہوں، اور اسی طرح نماز میں بھی شک رہتا ہے ، ہر چار رکعت میں یہی حال رہتا ہے  کہ تین ہوئی یا چار، پھر دوہراتاہوں، فجر کی دورکعت میں بھی شک رہتا ہے، سورہ فاتحہ پڑھی کہ نہیں اس میں بھی شک رہتا ہے، یعنی حد سے زیادہ وسوسوں کا شکار ہوں، کافی چیزیں بھی پڑھتاہوں، جیسے آمنت باللہ ورسولہ۔ مگر بہت پریشان ہوں، کوئی حل بتائیں، کیا  میرا وضو رہتا ہے اور میری نماز قبول ہوجاتی ہے یا دوہرانا ضروری ہے۔ سفیان
asked Apr 14, 2016 in Taharah (Purity) Ablution &Bath by sufyan

1 Answer

Ref. No. 37 / 1059

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم: بے بنیاد وسوسوں کا خیال نہ کریں، شک کی صورت میں غالب ظن کا اعتبار ہوتا ہے۔ رکعتوں کی تعداد میں شک ہونے پر جو تعداد یقینی ہو اس کااعتبار کرکے باقی رکعتیں پوری کرلیا کریں۔   واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Apr 20, 2016 by Darul Ifta
...