145 views
Ref. No. 38 / 1104

کئی سال پہلے میں دہلی کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور وہاں سے میں نے چوری چپکے سے پلاس پیچکس وغیرہ لے آیا تھا اور میں نے ابھی بھی اسکو استعمال میں نہیں لایا وہ آج بھی ہمارے پاس موجود ہے
اور دہلی ہمارے گھر سے تقریبا بہت دور ہے اور کمپنی بھی پہلی جگہ سے کسی دوسری جگہ پر چلی گئ ہے جس کو پتہ کرنا مشکل معلوم ہوتا ہے اسی وجہ سے  کمپنی کا سامان واپس کرنا میرے لئے مشکل ہے تو ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے ؟
asked Apr 13, 2017 in متفرقات by SUHAIL AHMAD

1 Answer

Ref. No. 38 / 1094

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس کمپنی کے سلسلہ میں لوگوں سے معلومات کریں، اور اس کو تلاش کرنے کی خوب کوشش کریں۔ اگر کسی صورت بھی مالک کا علم نہ ہوسکے تو ان اشیاء کی قیمت صدقہ کردیں ۔ لیکن خیال رہے کہ جب بھی مالک کا علم ہوجائے اس کی چیز اس کو لوٹانا لازم ہوگا۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Apr 19, 2017 by Darul Ifta
...