السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ:میرا تعلق اندورسے ہے، ہمارے یہاں ایک نئی مسجد تعمیر ہوئی ہے، ہمارے محلہ کی مستورات کی خواہش ہے کہ وہ بھی مسجد دیکھیں کہ مسجد اندر سے کیسی بنی ہے، اسی غرض سے مسجد کے متولی نے یہ فیصلہ کیا کہ رات عشاء کے بعد دس بجے سے گیارہ بجے تک مستورات مسجد میں مسجد دیکھنے صرف ایک دن آسکتی ہیں۔ اور اس وقت مسجد میں کوئی مرد نہیں رہے گا۔ تو ایسی صورت میں مستورات کو مسجد میں آنے کی اجازت دینا کیسا ہے؟ مکمل جواب عنایت فرمائیں۔