Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Recent questions
»
بعض نمازوں کو گھر پر ادا کرنے والے کی امامت: (۲۹۳)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء حق و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں: بعض مقتدیوں کا کہنا ہے کہ اگر امام ایک یا دو نمازیں گھر پر ادا کریں اور بعد میں مسجد میں آئے اور نماز باجماعت پڑھائے تو مقتدیوں کی نماز نہیں ہوگی یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: ایس کے قاسمی
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
مسجد کے امام کو گالی دینا: (۲۹۲)سوال: ہمارے امام مسجد کے کچھ لوگ مخالف ہیں یہاں تک کہ گالی گلوچ کرتے ہیں اپنے جنازوں کی نماز نہیں پڑھواتے ہیں گاؤں کے معاملات کچھ غنڈے قسم کے لوگوں کے ہاتھ میں ہے اس لیے جبراً نماز پڑھتے ہیں اگر یہ امامت سے الگ ہوکر صرف مدرسہ میں رہیں تو دوسرے مدرسوں کے پیچھے سب لوگ نماز پڑھتے ہیں اور شکایت یہ ہے کہ مسجد اور مدرسہ اور اپنی رقم ایک جیب میں ڈالتے رہتے ہیں پھر نہ معلوم کس طرح بغیر لکھے ہوئے الگ کرتے ہیں یہاں سے پہلے بھی جس جگہ تھے اس مدرسہ سے رقم لے کر بھاگ آئے تھے وہ لوگ بھی یہاں کئی سال کے بعد جب ان کو معلوم ہوا تب آئے تھے پھر کچھ دے کر وعدہ کیا قرأت میں لحن جلی کرتے ہیں جیسے ذال ، زا ظاء ان سب کو ایک آواز میں پڑھتے ہیں تو کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے ان کو امامت پر رکھیں یا الگ کریں؟ فقط: والسلام المستفتی: ہمت علی، قاسم پوری
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
امام کا گاؤں کے لوگوں کو کم تر سمجھنا: (۲۹۱)سوال: امام صاحب کم ذات لوگوں کو کچھ نہیں سمجھتے اور یہ کہتے ہیں کہ یہ دھنے یہ جولاہے فقیر وغیرہ ہیں میں ان کو کچھ نہیں سمجھتا تو اس وجہ سے لوگ امام سے بدظن ہیں تو ایسے امام کی اقتدا درست ہے یا نہیں؟ (۲) امام کہتا ہے کہ مجھے صرف ۲ شخصوں سے مطلب ہے جو کھانا دیتا ہے اور تنخواہ دیتا ہے اور عوام کو نیچا سمجھتا ہے تو ایسے امام کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟ (۳) مدرسہ کی مخالفت کرتا رہتا ہے لوگوں کو بہکاتا ہے ایسے شخص کی امامت کیسی ہے؟ (۴) جس امام سے کچھ لوگ شرعی عذر کی وجہ سے ناراض ہوں اس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: حافظ محمد اسلام، میرٹھ
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
امامت کو روز گار سمجھنا: (۲۹۰)سوال: امامت کو روزگار مان لینا کہاں تک درست ہے بہت سے اماموں کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ ہماری روزی کا سوال ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: نعیم احمد، مظفرنگر
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
شیعوں کی مجالس میں شریک ہونے والے امام کا حکم: (۲۸۹)سوال: ایک امام صاحب نے اپنی لڑکی کی شادی شیعہ سے کردی ہے اور شیعوں کی مجالس میں شرکت بھی کرتا ہے، اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: عبدالستار، بمبئی
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
ہندو کی میت میں جانے والے کی امامت کا حکم: (۲۸۸)سوال: ایک امام صاحب ہندو میت کے جنازے کے ساتھ گئے ہیں جب منع کیا گیا تو جواب دیا کہ ہمارا ان لوگوں سے ہمیشہ تعلق رہا ہے وہ ہمارے یہاں اموات میں شریک ہوتے ہیں ہم ان کی اموات میں شریک ہوتے ہیں تو ان کی امامت درست ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد واجد علی، مظفرنگر
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
امام کے بیٹے نے جرم کیا تو امام کو سزا دینا کیسا ہے؟ (۲۸۷)سوال: امام کے لڑکے نے مؤذن صاحب کی اہلیہ کا اغوا کرلیا اور پھر واپس آگیا اس بار غصہ ہوکر مسجد کی منتظمہ کمیٹی نے امام و مؤذن دونوں کو مسجد سے علاحدہ کردیا مگر امام صاحب پھر مسجد میں آگئے اور نماز پڑھاتے ہیں کچھ لوگ ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے، تو یہ کیسا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: منتظمہ کمیٹی، میرٹھ
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
امام کا رخصت لے کر چلہ میں جانا کیسا ہے؟ (۲۸۶)سوال: مسجد کے امام کے لیے رخصت لے کر چالیس دن کی جماعت میں جانا یا حج فرضی ونفلی کے لیے جانا کیسا ہے اس کی تنخواہ دی جائے یا نہ دی جائے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد جاوید صاحب، گڈھ
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
امامت میں وراثت نہیں چلتی ہے: (۲۸۵)سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب کا انتقال ہو گیا ہے اور کمیٹی نے نیا امام مقرر کر دیا ہے مگر پرانے امام صاحب کے ایک صاحب زادے خود کو امامت کا وارث کہہ کر اپنا تقرر کرانا چاہتے ہیں ، کیا یہ صحیح ہے یا نہیں؟ فقط والسلام المستفتی: احباب، دہلی
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
سود خور اور شرابی کے یہاں امام کا کھانا کھانا: (۲۸۴)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: حضرت سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں مسجد کے امام کو کھانا کھلانے کا مروجہ طریقہ یہ ہے کہ پوری بستی والے ایک ایک دن باری سے کھانا کھلاتے ہیں۔ اب یہاں پر اعتراض یہ ہو رہا ہے کہ بستی میں بعض لوگ سودی کاروبار کرتے ہیں اور بعض لوگ شراب کی خرید و فروخت بھی کرتے ہیں اور بعض لوگ شرابی بھی ہیں۔ اور یہ سبھی حضرات امام مسجد کو کھانا کھلاتے ہیں۔ تو ان کے یہاں امام کا کھانا کھانا کیسا ہے؟ کیا کھانا کھانے کی صورت میں نماز میں کوئی کراہت آتی ہے۔ نوٹ: اگر ان کے یہاں باری نہ دی جائے تو وہ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ اگر ہم کھانا نہیں کھلاتے ہیں تو پھر امام کو تنخواہ بھی نہیں دیں گے اور نہیں کسی طرح کا کوئی چندہ دیں گے۔ مہربانی کرکے مکمل جواب عنایت فرمائیے۔ فقط: والسلام المستفتی: محمد عباس، چمپارنی
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
جمعہ پڑھنے والا ظہر کی نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟ (۲۸۳)سوال: اگر کوئی شخص مثلاً زید جمعہ کی نماز پڑھ چکا ہے اور کچھ لوگ جمعہ کے فوت ہونے کی وجہ سے ظہر پڑھنا چاہتے ہیں با جماعت تو کیا ظہر کی نیت سے زید ظہر کی نماز ان لوگوں کو پڑھا سکتا ہے؟ اور اگر زید نے پہلے ان لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھائی اور بعد میں جمعہ پڑھایا تو زید کا نماز پڑھانا درست ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد شرف الدین، سہارنپور
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
ظہر کی سنت پڑھے بغیر امامت کا حکم: (۲۸۲)سوال: اگر ظہر سے پہلے کی سنت نہ پڑھ سکا اور جماعت کا وقت ہو گیا تو کیا ایسے شخص کا نماز پڑھانا درست ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: ڈاکٹر عبدالخالق، تھانہ بھون
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
سنتِ فجر پڑھے بغیر نماز پڑھا دی: (۲۸۱)سوال: امام صاحب نے سنت فجر پڑھے بغیر نماز پڑھادی تو یہ کیسا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد عادل عثمانی، دیوبند
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
بالغ ہونے میں قمری تاریخ کا اعتبار ہوگا یا شمسی تاریخ کا؟ (۲۸۰)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: محمد عمر جس کی عمر قمری اعتبار سے آنے والے شعبان کی ۳۰؍ تاریخ تک ۱۵؍ سال۴؍ دن ہو جائیگی اور شمسی اعتبار سے ۱۴؍ سال ۷؍ مہینے ۱۷؍ دن ہو جائیگی۔ کیا اس کا امام بننا درست ہے؟ جب کہ صحت وتندرستی کے اعتبار سے وجود بھی بہت کم ہے۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل ومفصل جواب مرحمت فرماکر ممنون ومشکور فرمائیں۔ فقط: والسلام المستفتی: حافظ محمد کامل، مدینہ مسجد، سردھنہ
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
امام کا غلطیاں بتانے پر اعتراض کرنا: (۲۷۹)سوال: ایک حافظ صاحب قرآن پاک سنا رہے تھے لوگوں نے دوسرے حافظ کو بلاکر قرآن پاک سننے کو کہا، انہوں نے سننا شروع کردیا تو حافظ صاحب کی بہت زیادہ غلطیاں نکلی تو غلطیاں بتلانے پر حافظ صاحب نے اعتراض کیا اور بعد نماز مصلیٰ پر بیٹھ کر مقتدیوں کو مخاطب کیا اور کہا کہ اگر یہ حافظ غلطیاں بتلانے کے لیے آئیں گے، تو میں اس مسجد میں نماز نہیں پڑھوں گا اور جمعہ کے روز ممبر پر خطاب کرتے ہوئے بھی کہا کہ یہ حفاظ غلطیاں بتلاکر فتنہ پھیلاتے پھرتے ہیں جب کہ مقتدیوں کو غلطیاں بتلانے پر کوئی اشکال نہیں ہے۔ ایسے امام کے بارے میں کیا حکم ہے کیا اس کی امامت جائز ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: حافظ ہارون، غوث گنج
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
وقت کی پابندی نہ کرنے والا امام پوری تنخواہ کا مستحق ہوگا یا نہیں؟ (۲۷۸)سوال: ایک شخص امامت کرتا ہے؛ لیکن وقت کی پابندی نہیں کرتا یعنی پانچ نمازوں میں سے دو میں غیر حاضر رہتا ہے تو اس کو پورے مہینہ کی تنخواہ لینا کیسا ہے؟ کسی امام کا ذاتی سامان گم ہوگیا اور بعد نماز اعلان کیا میری فلاں چیز گم ہوگئی اگر کوئی نہ لایا، تو اس کا انجام برا ہوگا، یہ دھمکی دینا درست ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد ایوب، امام مسجد، بجنور
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
جس سے لوگ بدظن ہوں ایسے شخص کی امامت: (۲۷۷)سوال: ہمارے سابق امام عالم تو نہ تھے، مگر دین دار اور پرہیزگار تھے انہوں نے اپنی زندگی میں عیدین کا امام اپنے فرزند کو مقرر کردیا تھا ہم تمام گاؤں والے کئی سال سے ان کی اقتدا میں عیدین کی نماز ادا کرتے چلے آرہے ہیں یہ نائب امام بھی عالم نہیں ہیں جب کہ ہمارے گاؤں میں بہت سے علماء، حفاظ و قراء موجود ہیں، تو ان علماء کی موجودگی میں ان کی اقتدا کرنا کیسا ہے؟ اکثر گاؤں والے ان سے بدظن ہیں۔ فقط: والسلام المستفتی: عظمت علی، مقام شیر گھاٹی
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
تنخواہ لینے والے کی امامت درست ہے یا نہیں؟ (۲۷۶)سوال: امام صاحب سے اختلاف صرف اس بنا پر ہے کہ امام صاحب نے اناج کے بجائے تنخواہ متعین کرلی ہے اور مدرسہ کے بجائے صرف مسجد میں رہنے لگے ہیں تو اِس حالت میں جو حضرات ان سے اختلاف رکھتے ہیں ان کی نماز ان کے پیچھے جائز ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد عبدالرشید، کلکتہ
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
فضائل اعمال نہ پڑھنے والے کی امامت: (۲۷۵)سوال: امام صاحب بعد نماز عشاء معارف القرآن پڑھتے ہیں، بعض لوگ سنتے ہیں؛ لیکن بعض اپنے احباب کو بیٹھنے سے منع کرتے ہیں۔ اور خود فضائل اعمال صبح کی نماز کے بعد پڑھتے ہیں، لوگ سنتے ہیں، اکثر نمازی نماز سے فارغ ہوکر چلے جاتے ہیں؛ نیز امام بھی کثرت مشاغل کی وجہ سے نہیں بیٹھتے ہیں، تو کیا اس صورت میں امام صاحب کو گناہ ہوگا اور جو لوگ اسی وجہ سے بغض کو ’’البغض في اللّٰہ‘‘ سے ملاتے ہیں اور امام کے پیچھے نماز پڑھنے کو مکروہ تحریمی بتلاتے ہیں وہ حق پرہیں یا ناحق پر؟ فقط: والسلام المستفتی: خلیل احمد، ندوی
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
ختم قرآن پر ہدیہ لینے والے کی امامت: (۲۷۴)سوال: رمضان المبارک میں بعض حضرات علماء و حفاظ تراویح میں قرآن پاک سناتے ہیں اور روپیہ وغیرہ کا تولین دین نہیں ہوتا؛ بلکہ مقتدی اور مسجد کے ذمہ دار اپنی طرف سے ان کو بطور ہدیہ اور نذرانہ رقم اور کپڑے پیش کرتے ہیں اس بارے میں تو ہمارے سامنے ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس طرح لینا دینا دونوں ناجائز ہے کیوں کہ اس پر اکابرین علماء مفتیان کرام کا فتویٰ کا ماحصل عدم جواز ہے اور دوسرا مسئلہ جو ابھی کچھ دن قبل مونگیر میں سیمینار ہوا اس میں دیوبندی علماء نے حفاظ کو جو نذرانہ اور ہدیہ دیا جاتا ہے اس کی گنجائش لکھی ہے ان دونوں مسئلوں میں کون سا حکم صحیح ہے اور تراویح میں قرآن پاک سنا کر تحفہ، ہدیہ، نذرانہ لینے والوں کی امامت تراویح و دیگر نمازوں میں جائز ہوگی یا نہیں مفصل جواب سے نوازیں؟ فقط: والسلام المستفتی: زبیر احمد، میرٹھی
asked
Dec 27, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
Page:
« prev
1
...
53
54
55
56
57
58
59
...
260
next »
...