Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
User Darul Ifta
Recent activity
All questions
All answers
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Answers by Darul Ifta
»
کاروبار میں دھوکہ دینے والے کی امامت: (۱۳۸)سوال: ایک امام صاحب نے کہا کہ میں سونے کی نشتر بناتا ہوں، تو کسی شخص نے دس گرام سونا ان کو دیا تو انہوں نے سونا تو رکھ لیا اور تانبے کی نشتر بناکر ان کو دیدی، تو اس کی امامت درست ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: راؤ ظفر احمد خاں، سہارنپور
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
قاتل کی امامت درست ہے یا نہیں؟ (۱۳۷)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: زید نے اپنی عورت کو بدچلنی کی وجہ سے قتل کردیا جس کی وجہ سے گیارہ سال قید میں رہا اس کی امامت درست ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: حافظ سمیع اللہ، دیوبند
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
مقطوع اللحیہ کی امامت: (۱۳۶)سوال: کیافرماتے ہیں مفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے سلسلہ میں: تنخواہ دار امام کی عدم موجودگی میں کیا مسجد والے کسی مقطوع اللحیہ امام کو مستقل طور پر رکھ سکتے ہیں؟ کیا مقطوع اللحیہ عالم نماز پڑھا سکتا ہے؟ جمعہ کے دن عربی خطبہ سے قبل کیا مقطوع اللحیہ عالم تقریر کرسکتا ہے؟ بوقت ضرورت کیا وہ عربی خطبہ بھی دے سکتا ہے اور جمعہ کی نماز بھی پڑھا سکتا ہے؟ کیا سورج گہن وچاند گہن کی نماز ایسا شخص پڑھاسکتا ہے؟ اگر کوئی ایسے مقطوع اللحیہ عالم کے پیچھے نماز پڑھے تو اس کی نماز درست ہوگی یا مکروہ؟ کیا وہ لوگ جو ہمیشہ ڈاڑھی ترشواتے ہیں وہ مسجد کے ٹرسٹی یا کمیٹی کے ممبر بنائے جاسکتے ہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: شاہد محمود، بنگلور
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
زانی کی امامت: (۱۳۵)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: ایک شخص شادی شدہ ہے اس نے زنا کیا ہے او راس کے زانی ہونے میں کوئی شک بھی نہیں ہے؛ چوں کہ ہندوستان میں اسے اسلامی سزا بھی نہیں دی جاسکتی، تو کیا ایسے آدمی کی امامت درست ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد راشد، دہلی
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
لائف انشورنس کرانے والے کی امامت: (۱۳۴)سوال: کیا فرماتے ہیںعلماء دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: لائف انشورنس کا شرعا کیا حکم ہے اگر کسی شخص نے کرالیا، تو کیا ایسا شخص امامت کرسکتا ہے اور اس شخص کے پیچھے نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا ایسے شخص کو مدرسے میں مدرس بھی رکھ سکتے ہیں مدلل ومفصل جواب مطلوب ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد عادل، رسول پور، مظفر نگر
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
گالم گلوچ کرنے والے کی امامت: (۱۳۳)سوال: حضرت مفتی صاحب! ہماری مسجد کے امام صاحب عام گفتگو میں بھی گالم گلوچ کرتے رہتے ہیں، ایسے ہی بعض دفعہ مالِ حرام کو بھی اپنے لیے جائز سمجھتے ہوئے اس کو استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے، ایسے شخص کی امامت میں ادا کی گئی نماز درست ہوگی یانہیں؟ اس امام کی جگہ دوسرے امام کو رکھنا ہم لوگوں کے لیے ضروری ہے یا نہیں؟ اس کی اقتداء سے تنہا نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دے کر ممنون ومشکور فرمائیں۔ فقط: والسلام المستفتی: ایم زاہد حسین، کرنال
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
روزہ نہ رکھنے والے کی امامت: (۱۳۲)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: امام صاحب پورے رمضان صرف چار چھ روزہ رکھتے ہیں، عشاء کی نماز پڑھ کر چلے جاتے ہیں، فرض نماز جماعت سے پڑھتے ہیں اور وتر نماز الگ پڑھ کر چلے جاتے ہیں اور اکثر فجر کی نماز میں غیر حاضر رہتے ہیں از روئے شرع اس کی امامت کیسی ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد ابراہیم، تلنگانہ
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
فتوی پھاڑنے والے کی امامت: (۱۳۱)سوال: ایک امام صاحب جہری نماز میں قرأت ختم کرنے کے بعد اتنی دیر خاموش رہتے ہیں جس میں بآسانی تین مرتبہ؍ پانچ مرتبہ ’’سبحان اللّٰہ‘‘ کہہ سکتا ہے، پھر رکوع کرتے ہیں، اس کے متعلق ہم لوگوں نے فتویٰ لیا جس میں فرمایا کہ ایسا کرنا درست نہیں ہے، اس حالت میں سجدہ سہو کرنا واجب ہے، جب ان حضرات کو وہ فتویٰ دکھایا، تو امام صاحب کے آدمیوں نے اس فتویٰ کو پھاڑ کر پیروں تلے روند ڈالا، تو ایسے حضرات کے متعلق کیا خیال ہے ان کے پیچھے ایسی حالت میں نماز پڑھنا درست ہوگا یا نہیں اور فتویٰ پھاڑنے کے متعلق کیا خیال ہے؟ اور اس کے بعد جو لوگ امام صاحب اور فتویٰ پھاڑ نے والے کے حامی ہیں ان کے متعلق کیا فیصلہ ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: عبد الخالق، جودھپور
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
فاسق اور بدعتی کی امامت میں پڑھی گئی نماز کا اعادہ ضروی ہے یا نہیں؟ (۱۳۰)سوال: ہمارے پاس ایک فقہ کی کتاب ہے اس میں لکھا ہے کہ فاسق اور بدعتی کے پیچھے پڑھی ہوئی نماز کا دہرانا ضروری ہے، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد فخر الدین، نجیب آباد
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
داڑھی منڈا اور سنیما باز کی امامت کیسی ہے؟ (۱۲۹)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: ڈاڑھی منڈا اور سنیما باز کی امامت کیسی ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: فریکو ٹیلرس، آگرہ
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
بیٹی کی شادی قادیانی سے کرنے والے کی امامت: (۱۲۸)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: زید نے اپنی لڑکی کی شادی قادیانی سے کردی ہے اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد فہیم الدین، روڑکی
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
بیوی کو معلق چھوڑ نے والے کی امامت: (۱۲۷)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: ایک امام نے اپنی زوجہ کو معلق چھوڑ رکھا ہے، اس کی امامت کیسی ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: رمضان علی، دہرادون
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
شرعی عذر کی بنا پر بیوی کی نس بندی کرانے والے کی امامت: (۱۲۶)سوال: میری زوجہ کے تھوڑے وقت میں پے در پے آٹھ بچے پیدا ہوئے ایک مسلم ڈاکٹر نے جو دیندار ہیں انھوں کہا کہ نویں حمل کے وقت ان کی جان کو شدید خطرہ ہے؛ اس لیے میں نے عذر شرعی کے تحت اپنی زوجہ کی نسبندی کرالی ہے، میں امامت کرنا چاہتا ہوں؛ لیکن جاہل لوگ اس پر اعتراض کرتے ہیں کہ ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی، برائے کرم رہنمائی فرمائیں کہ میری امامت درست یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: سید غلام، مہاراشٹر
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
گناہ گار کی امامت کیا کا حکم ہے؟ (۱۲۵)سوال: ایک شخص گناہوں میں مبتلا ہے، سنیما بھی کبھی کبھی دیکھتا ہے اور داڑھی بھی نہیں رکھتا اور قرآن شریف مجہول پڑھتا ہے اور بطور نصیحت شرعی مسئلہ اسے سمجھایا گیا ہے کہ یہ دونوں فعل حرام ہیں مگر پھر بھی وہ ان کاموں کو نہیں چھوڑتا ایسے شخص کے پیچھے نمازپڑھنا کیسا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: عبد العزیز، رہتاس
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
لوطی کی امامت اور لواطت کی سزا کیا ہے؟ (۱۲۴)سوال: زید امام ہے مگر عمر سے لواطت کرتا ہے، کیا زید کی امامت درست ہے؟ سزا دونوں کو دی جائے گی یا ایک کو، ہندوستان چوں کہ دار الحرب ہے، کیا دار الحرب میں لواطت کی سزا دے سکتے ہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: ذاکر حسین، دہلی
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
لوطی کی امامت: (۱۲۳)سوال: خالد عالم دین، حافظ وقاری، خطیبِ نماز جمعہ اور عیدین ہے، مگر اخلاق واطوار اچھے نہیں ہیں متعدد گواہوں کے ساتھ زنا کا الزام ثابت ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے ذمہ داروں نے برطرف کر دیا۔ اب خالد گاؤں کے مدرسہ میں مدرس ہے، اب بھی وہی لواطت کی باتیں سامنے آ رہی ہیں اس شخص نے جھوٹ اور وعدہ خلافی کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنا رکھا ہے اور کہتا ہے کہ اگر مولوی جھوٹ نہ بولے تو اس کو رزق کہاں سے ملے گا، تو ایسے عالم دین کو پنج وقتہ نماز کی امامت جمعہ اور عیدین کی امامت کے فرائض سپرد کیے جا سکتے ہیں یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: خورشید عالم، کشمیر
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
جوان لڑکیوں کو رکھنے والے کی امامت: (۱۲۲)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: جو شخص یہ کہے کہ اگر لڑکی سید سے زنا کرے تو اس کی سات پیڑھی اگلی اور سات پچھلی بلا حساب کتاب بخشی جائیں گی اور جو ان لڑکیوں کو خلوت میں رکھتا ہے وہ کیسا ہے؟ اور اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد حشمت اللہ، مراد نگر
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
چھوٹی داڑھی والے کی امامت: (۱۲۱)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: امام صاحب کسی دقت میں نماز پڑھانے کے لیے کسی لڑکے کو بھیج دیتے ہیں، جن کی داڑھی کٹی ہوئی ہونے کی وجہ سے ایک مشت سے چھوٹی ہوتی ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد یٰسین، مراد آباد
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
فوٹو گرافرکی امامت: (۱۲۰)سوال: ایک صاحب مشہور فوٹو گرافر ہے، مگر حافظ قرآن ہے، نماز تراویح میں قرآن سنائیں تو ان کے پیچھے نماز تراویح پڑھنا کیسا ہے؟ اگر بعض مقتدی اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں، تو دوسری مسجد میں تراویح پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: عبد اللہ، دیوبند
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
گالیاں دینے والے کی امامت: (۱۱۹)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: امام صاحب گندی گندی گالیاں دیتے ہیں، ان کی امامت کیسی ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد اطہر ،سیتا پور
answered
Dec 17, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
Page:
« prev
1
...
64
65
66
67
68
69
70
...
259
next »
...