• Print

شعبۂ نشرواشاعت

یہ شعبہ بھی دارالعلوم وقف کا اہم ترین شعبہ ہے، اس کے اندر وہ تمام چیزیں تیار کی جاتی ہیں جس کی ضرورت حالاتِ دین و شریعت کے تقاضوں کے مطابق ضروری اور اہم ہوتی ہے، ان کو تیار کرکے چھَپوایا جاتاہے ، اس شعبہ سے ادارہ کی رودادیں، جنتریاں، رسالے، کیلنڈر، اور دیگر رپورٹیں مرتب کرکے چھپوائی جاتی ہیں، نیز ملک گیر سطح پر سیاسی و مذہبی رہنمائی کے لئے حسب ضرورت اخبارات و رسائل کو پریس ریلیز کے ذریعہ اپنے موقف سے عوام الناس کو مطلع کیاجاتاہے۔اسی سلسلہ کی ایک عظیم  کڑی اردو ماہنامہ "ندائے دارالعلوم وقف دیوبند" ہے، یہ ایک دینی، تربیتی اور دعوتی  ماہنامہ ہے،اور بحمد اللہ پابندی کے ساتھ شائع ہورہاہے۔ جس کے مقاصدمیں مسلم جماعتوں کے بیچ ہم آہنگی پیدا کرنا، مثبت طریقہ  اور سنجیدہ مضامین  کے ذریعہ  اردوداں حلقہ میں دینی وثقافتی بیداری لانا، عوام الناس کو علماء دیوبند کی ہر شعبہ کی خدمات سے واقف کرانا، اکابر علماء  دیوبندکی پُراثر تقاریر نشر کرکے  اصلاح معاشرہ میں اہم کردار اداکرنا اور ان  کے تعلق  سےعوام میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا اور اس کے علاوہ دارالعلوم وقف دیوبند کے احوال و کوائف سے لوگوں کوواقف کرانا بھی شامل  ہے۔