شعبۂ دارالاقامہ
دارالعلوم وقفدیوبند میں یہ شعبہ بھی ابتداء ہی سے کام کررہاہے، اس کاایک دفتر ہے جس کا ایک محرراورکئی نظماء ہیں، اس شعبہ کے ذمہ ہے کہ طلبہ کی ۲۴/گھنٹے تعلیم و تربیت کی جانب پوری نگرانی رکھتے ہوئے پابندیٔ صوم و صلوٰۃ و تلاوت کا اہتمام کرائے اورذمہ دارانہ انداز میں ان کی نگرانی کرے، اس شعبہ کے ذمہ داران مؤقر و موثر اساتذہ کرام ہوتے ہیں۔