• Print

تعلیمی منہج


دارالعلوم وقف دیوبند اپنے قیام کےوقت ہی سے قرآن مجید ، تفسیر، حدیث وفقہ، عقائدوکلام اور ان کے علوم کے متعلقہ ضروری اور مفید فنون آلیہ کی تعلیم فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ دارالعلوم وقف دیوبند ، جو ایک خالص اسلامی، مذہبی اور تعلیمی ادارہ ہے، آج اسلامی علوم اور اسلامی تہذیب و معاشرت کی حفاظت اور مذہبی اصول و نظریات کی تعلیم کا سب سے اہم مرکز بن کرسامنے آیا ہے. یہ وہ اصول ہیں جو احسن طریقہ پر اہل السنۃ والجماعۃ کے عقائد کو واضح کرتے ہیں کہ یہ لوگ اسلام کو سمجھنے میں صحابہ اور علماء سلف (اسلامی فقہ کے چاروں ائمہ) کی پیروی کرتے ہیں۔ دارالعلوم وقف دیوبند کا تعلیمی نصاب آج بھی وہی ہے، جو۱۸۶۶ء میں اس کےقیام کے وقت ترتیب دیا گیا تھا۔ اس کے بانیین، خاص طور پر امام محمد قاسم النانوتویؒ اور امام ربانی مولانا رشید احمد گنگوہیؒ نے بنیادی افکار و خیالات پر مبنی ایک مستحکم نصاب تجویزکیاتھا۔ بر صغیر ہند میں اس نصاب کو درسِ نظامی کے نام سے جاناجاتا ہے۔