ہم نے مدرسہ کا چندہ کیا جس میں زکوۃ کی رقم بھی شامل تھی۔ راستہ میں پیسہ چوری ہوگیا یا کہیں گرگیا۔ زکوۃ دینے والوں کی زکوۃ ادا ہوئی یا نہیں؟ اگر زکوۃ دینے والوں کو ہم نے بتایا کہ آپ کا پیسہ کہیں گرگیا تو یقین نہیں کریں، اور آئندہ چندہ بھی نہیں دیں گے۔ تو کیا میں اپنی طرف سے رقم مدرسہ میں جمع کردوں تو ان کی طرف سے زکوۃ ادا ہوگی؟ اور کیا یہ رقم مدرسہ میں دینا میرے اوپر واجب ہے؟