77 views
میرے بڑے بھائی کا انتقال  میرے والد کے انتقال سے قریب دس سال  قبل ہوگیاتھا، اور میرے والد ان کےجنازہ میں بھی نہیں گئے، کیونکہ تیس سال پہلے اپنے بڑے بیٹے کو گھر سے نکال چکے تھے ان کی غلط عادتوں کی وجہ سے۔ میرے والد کا انتقال دو سال پہلے ہوا۔ میرے والد کے جیتے جی کبھی اپنا حق مانگنے نہیں آیا، ب وہ لوگ اپنا حق مانگ رہے ہیں دادا کی پروپرٹی میں سے۔ ان لوگوں کا کی حق بنتاہے دادا کی پراپرٹی میں جواب دیجیئے۔
asked Aug 5, 2023 in احکام میت / وراثت و وصیت by Shamsher khan

1 Answer

Ref. No. 2465/45-3778

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   اگر مرحوم کے بیٹے موجود ہیں تو پوتوں کو وراثت میں سے حصہ نہیں ملے گا، اور اگر میت کی کوئی مذکر اولاد نہیں  ہے تو پھر پوتے بھی  میراث کے مستحق ہوں گے۔  اب رہی یہ بات کہ کس کو کتنا ملے گا، اس کے لئے تمام ورثاء کی تفصیل مطلوب ہے مثلا والد کے انتقال کے وقت ان کی زوجہ  باحیات تھیں یا نہیں، اولاد میں کتنے بیٹے اور بیٹیاں ہیں، اور اگر بیٹے نہیں ہیں تو کتنے پوتے اور پوتیاں ہیں؟  تمام تفصیلات لکھ کر دوبارہ سوال کریں تاکہ صحیح تقسیم کے ساتھ جواب  ارسال کیاجاسکے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 19, 2023 by Darul Ifta
...