بسم اللہ الرحمن الرحیم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین وراہنمایان امت مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں ؟
ضلع پرکاشم اونگول صوبہ آندھراپردیش میں ایک اقامتی نسوان مدرسہ محسنہ کے نام سے قائم ہے اور ماہ رمضان میں بہت سارے خواتین اخیر عشرہ کا مسنون اعتکاف کی نیت سے مدرسہ میں آتی ہیں اور مسنون اعتکاف میں بیٹھتی ہیں کیا از روئے شرع مستورات کا مسنون اعتکاف کی نیت سے گھر سے نکل کر مدرسہ میں اعتکاف میں بیٹھنا کیسا ہے ؟