Ref. No. 2610/45-4054
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اجنبی مرد کا بالغہ یا نابالغ قابلِ شہوت لڑکی کا کان دیکھنا اور چھوناجائز نہیں ہے،اس لئے اجنبی مرد سے چھدوانا بھی جائز نہیں بلکہ گناہ ہے۔ البتہ چھوٹی بچی ہو تواس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس لئے جب بچی چھوٹی ہو تبھی کان چھدوالینا چاہئے یا پھر کسی عورت کو اس مقصد کے لئے تلاش کرنا چاہئے۔ تاہم اگر کوئی شدید مجبوری ہو تو ایسی صورت میں سارے سر اور گردن وغیرہ کو اچھی طرح چھپاکر صرف کان کو کھول دیاجائے تو اس کی گنجائش ہے۔
"وَلَا يَجُوزُ لَهُ أَنْ يَمَسَّ وَجْهَهَا وَلَا كَفَّهَا وَإِنْ أَمِنَ الشَّهْوَةَ لِوُجُودِ الْمُحَرَّمِ وَلِانْعِدَامِ الضَّرُورَةِ وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ { : مَنْ مَسَّ كَفَّ امْرَأَةٍ لَيْسَ لَهُ فِيهَا سَبِيلٌ وُضِعَ عَلَى كَفِّهِ جَمْرٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ } قَالَ فِي التَّتَارْخَانِيَّة : أَصَابَ امْرَأَةً قُرْحَةٌ فِي مَوْضِعٍ لَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ النَّظَرُ إلَيْهِ فَإِنْ لَمْ يُوجَدْ امْرَأَةٌ تُدَاوِيهَا وَلَمْ يَقْدِرْ أَنْ يُعَلِّمَ امْرَأَةً تُدَاوِيهَا يَسْتُرُ مِنْهَا كُلَّ شَيْءٍ إلَّا مَوْضِعَ الْقُرْحَةِ وَيَغُضُّ بَصَرَهُ مَا أَمْكَنَ وَيُدَاوِيهَا وَفِي الْمُحِيطِ أَيْضًا." (البحر الرائق شرح كنز الدقائق كتاب الكراهية، فصل فى النظر والمس، ج:8، ص:219، ط:دارالكتاب الاسلامى)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند