ایک شخص اپنی پیشاب کی تھیلی میں پھنسی پتھری کا آپریشن ایک ہندو ڈاکٹر سے۔ کرانے گیا ۔ خون کی جانچ ، ایکسرے ،اور دل کی جانچ وغیرہ سب نارمل تھیں ۔ آپریشن میں ڈاکٹر کی غلطی سے مریض کی حالت بہت زیادہ خراب ہو گئی تو ڈاکٹر نے دوسری بڑی جگہ ریفر کرنے کی جگہ خود ہی دوسرا آپریشن کر ڈالا اور مریض نے ہوش کھو دیا یہاں تک کہ اس مریض کی حالت کو دیکھتے ہوئے بڑے ہاسپیٹل میں بھی کوئی ایڈمٹ کرنے کو تیار نہیں تھا ۔ بہت مشکل سے دوسرے اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا ۔ جہاں مریض ہوش میں نہیں آ سکا اور انتقال کر گیا ۔ ڈاکٹر نے ایک آپریشن بگڑنے کے بعد بھی دوسرا آپریشن بنا بتاۓ کر ڈالا جو ڈاکٹر کی لاپرواہی کا پورا پکہ ثبوت ہے جبکہ ایک آپریشن بگڑنے کے بعد مریض کو دوسرے بڑے ہاسپیٹل میں ریفر کر کے بچایا جا سکتا تھا جبکہ ڈاکٹر نے ایسا نہیں کیا
اس صورت میں ڈاکٹر کی غلطی اور لاپرواہی سے ہوئی موت کے عوض حرجانہ وصول کرنے کا کیا حکم ہے