السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ہم لوگ کل آٹھ بھائی بہن ہوئے، چار بہنیں اور چار بھائی تھے، سب سے بڑے بھائی کاوالد صاحب کے انتقال سے دس سال پہلے انتقال ہوگیا ، اور میری امی کا بھی انتقال ابو سے آٹھ سال پہلے ہوگیا۔ میرے والدصاحب نے اپنے بڑے بیٹے کوان کی غلط عادتوں کی وجہ سے تیس سال قبل ہی گھر سے نکال دیا تھا اور جب انتقال ہوا تو ان کےجنازہ میں بھی نہیں گئے۔ میرے والد کا انتقال ابھی دو سال پہلے ہواہے، ورثہ میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں ابھی موجود ہیں ۔ میرے بڑے بھائی والد کے جیتے جی کبھی بھی اپنا حق مانگنے نہیں آئے۔ اب بڑے بھائی کی اولاد اپنے دادا کی جائداد میں سے اپنا حق مانگ رہی ہے۔ تو کیا ان لوگوں کاکوئی حق بنتاہے دادا کی پراپرٹی میں یا نہیں، اسی طرح وراثت کی تقسیم فرماکر ممنون فرمائیں۔