حضرات علمائے کرام وفقہاء عظام
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک صاحبہ کا یہ سوال ہے مدلل جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں ۔
السلام علیکم مفتی صاحب!
میں مہندی لگانے کا ہنر جانتی ہوں اور ماشاالله یہ میری امدنی کا ذریعہ بھی ہے۔۔۔ مہندی کے آرڈر کے لیے میں نے ایک پیج بنایا تھا جس میں میں اپنے کسٹمر کے ہاتھوں کی تصاویر ڈالتی تھی ۔ ۔ تا کہ آرڈر کرنے والیاں میری ڈزاین دیکھ کر آرڈر دے سکیں۔ ۔ ۔ مجھے کسی نے کہا کہ میرا اس طرح ہاتھوں کی تصویر لگانا مناسب نہیں ہے کیونکہ بے پردگی ہو رہی اور پهر فتنہ کا مسلہ بھی تھا جس پر میں نے وه پیج بند کر دیا ۔ ۔ پر اب میں چاه رہی ہوں پھر سے پیج کی شروع کرنا
*میرا سوال صرف یہی ہے کہ اگر میں پھر سے پیج شروع کردوں تو کیا ان سب میں میں کہیں گناه گار تو نہیں ہو نگی نا( پر میرا مقصد صرف اور صرف اپنا کام لوگوں تک پہنچانا ہے)*