38 views
سوال :گھر بنانے کے وقت جو سیمنٹ مصالہ بنایا جاتا ہے اگر اس پر ناپاک پانی کا استعمال کیا جائے تو کیا مصالہ ناپاک ہو جائے گا

یا پھر ایسی جگہ بنایا جائے جہاں پر ناپاکی بھی موجود ہو تو کیا مصالہ سارا کا سارا ناپاک ہوگا
asked Jan 3 in اسلامی عقائد by Samar khan

1 Answer

Ref. No. 2761/45-4329

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ناپاک پانی سے مصالہ یا اینٹیں جو زمین یا دیوار وغیرہ میں لگادی گئی ہیں اور وہ اس طرح ثبت اور نصب کردی گئی ہوں کہ ہلتی نہ ہوں، وہ خشک ہونے کے بعد مثل زمین کے پاک ہوجاتے ہیں، اس لیے جو مکان ناپاک پانی سے تعمیر ہوچکے ہیں وہ پاک ہیں، اسے پاک کرنے کی ضرورت نہیں۔ در مختارمیں ہے۔

’’وحکم آجر ونحوہ کلبن مفروش … کأرض فیطہر بجفاف وکذا کل ما کان ثابتاً فیہا لأخذہ حکمہا باتصالہ بہا فالمنفصل یغسل لا غیر‘‘ (الدر المختار: ج ۱، ص: ۵۱۳)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 21 by Darul Ifta
...