51 views
اسلام علیکم
عام آدمی حدیث کی کون کون سی کتابیں پڑھ سکتا ہے
کیا عام آدمی مفتی سعید صاحب کی تحفۃ الالمعی اور
حجۃ اللہ البالغہ جیسی کتابیں اکیلا پڑھ سکتا ہے
asked Jan 7 in حدیث و سنت by salim ansari

1 Answer

Ref. No. 2768/45-4309

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ۔ انسان کو اپنی صلاحیت کے مطابق کتابیں پڑھنی چاہئے، تاکہ اس کو صحیح طور پر سمجھ سکے اور اس پر مکمل طور پر عمل کر سکے، احادیث کی بھی بہت سی کتابیں اسی نقطہ نظر سے لکھی گئی ہیں اس سلسلے میں حضرت مولانا منظور نعمانی صاحب کی معارف الحدیث بہت عمدہ ہے اسی طرح حضرت مولانا بدر عالم میرٹھی صاحب کی ترجمان السنۃ ہے، حضرت مفتی سعید احمد صاحب کی تحفہ المعی بھی حدیث کو سمجھنے کے لیے مفید کتاب ہے تاہم یہ ترمذی کی شرح ہے جس میں بعض بحثیں علمی ہیں اسی طرح مختلف جگہوں پر سند سے کلام ہوتا ہے جو عام لوگوں کے لیے نہیں ہے، حجۃ اللہ البالغہ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کی ہے اس کی شرح مفتی سعید احمد صاحب کی رحمت اللہ الواسعہ کے نام سے ہے اس کے مباحث دقیق ہیں جو عام لوگوں کے فہم سے بلند ہیں۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 11 by Darul Ifta
...