62 views
نماز میں ستر کا کتنا پردہ ہونا چاہئے؟
(۱۹)سوال: نماز میں ستر کا کتنا پردہ ہونا چاہئے؟
فقط: والسلام
المستفتی: خالد بیگ، دیوبند
asked Jan 13 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مردوں کے لیے ستر ناف سے لے کر گھٹنے تک ہے اور عورتوں کے لیے چہرہ، ہتھیلی اور پاؤں کے علاوہ پورا جسم ستر ہے، اور پورے ستر کا پردہ لازم ہے۔(۲)
(۲) وعورۃ الرجل ما تحت السرۃ إلی الرکبۃ لقولہ علیہ السلام : عورۃ الرجل ما بین سرّتہ إلی رکبتیہ … وبدن الحرۃ کلہا عورۃ إلا وجہہا وکفیہا لقولہ علیہ السلام: المرأۃ عورۃ واستثناء العضوین للابتداء بإبدائہما۔ (المرغیناني، ہدایۃ، ’’کتاب الصلاۃ:  باب شروط الصلاۃ التي تقدمہا‘‘: ج ۱، ص: ۹۲ - ۹۳، مکتبہ: دار الکتاب، دیوبند)
عورۃ الرجل للرجل من تحت السرۃ حتی تجاوز رکبتیہ … بدن الحرۃ عورۃ إلا وجہہا وکفیہا وقدمیہا، کذا في المتون۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ:  الباب الثالث،  في شروط الصلاۃ‘‘:  الفصل الأول في الطہارۃ وستر العورۃ، ج ۱، ص: ۱۱۵، مکتبہ: زکریا، دیوبند)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص265

 

answered Jan 13 by Darul Ifta
...