150 views
نماز میں عورت کی آستین کا ایک چوتھائی کھلنا:
(۲۰)سوال:  کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام و علماء عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں:
مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ عورت نماز میں ہوتی ہے اور اس کی آستین چھوٹی ہوتی ہے بسا اوقات رکوع میں جاتے وقت آستین کا ایک چوتھائی کھل جاتاہے تو کیا آستین کے ایک چوتھائی کھلنے سے نماز فاسد ہوجائے گی؟ ایک صاحب نے تقریر میں کہا کہ کلائی کے اوپر تین انگلی کے بقدر اگر کھل گیا تو نماز نہیں ہوگی کیا یہ مسئلہ صحیح ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبد اللہ، کلکتہ
asked Jan 13 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:  نماز میں ستر عورت فرض ہے۔ چہرہ ،ہتھیلی اور پائوں کے علاوہ پور ا جسم عورت کے ستر میں داخل ہے اس میں کسی بھی عضو کے ایک چوتھائی کھلنے سے نماز نہیں ہوتی ہے۔ عورت کا بازو (کلائی سے کہنی تک کا حصہ) بھی صحیح قول کے مطابق ستر میں داخل ہے اس کا چوتھائی حصہ ایک رکن کے بقدر کھلارہا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔ گٹوں سے کہنی تک کی مقدار بارہ انگلی ہوتی ہے اس کا چوتھائی تین انگلی ہے؛ اس لیے مولانا صاحب نے تقریر میں جو تین انگلی بیان کیا ہے وہ درست ہے۔
’’ذراعاہا عورۃ کبطنہا في ظاہر الروایۃ، عن أصحابنا الثلاثۃ وروي في غیر ظاہر الروایۃ عن أبي یوسف أنہ روي عن أبي حنیفۃ أن ذراعیہا لیسا بعورۃ وفي الاختیار قال لو انکشف ذراعہا جازت صلاتہا لأنہا من الزینۃ الظاہرۃ والسوار وتحتاج إلی کشفہ للخدمۃ وسترہ أفضل وصحح بعضہم أنہ عورۃ في الصلاۃ لا خارجہا ولکن القول الأول وہو ظاہر الروایۃ ہو الصحیح إذ لا ضرورۃ في ابدائہ وکون السوار من الزینۃ الظاہرۃ محل النزاع بل ہو للید کالخلخال للرجل‘‘(۱)
’’(وکشف ربع ساقہا یمنع) یعنی جواز الصلاۃ؛ لأن ربع الشيء یحکی حکایۃ الکل کما في حلق الراس في الإحرام حتی یصیر بہ حلالا في أوانہ ویلزمہ الدم قبلہ، وعند أبي یوسف یعتبر انکشاف الأکثر؛ لأن الشيء إنما یوصف بالکثرۃ إذا کان ما یقابلہ أقل منہ وفي النصف عنہ روایتان في روایۃ یمنع لخروجہ عن حد القلۃ ولا یمنع في أخری لعدم دخولہ في حد الکثرۃ قال رحمہ اللّٰہ (وکذا الشعر والبطن والفخذ والعورۃ الغلیظۃ)‘‘(۲)
’’قال في القنیۃ وہذا نص علی أمرین الناس عنہما غافلون: أحدہما أنہ لا یعتبر الجمع بالأجزاء کالأسداس والأسباع والاتساع بل بالقدر۔ والثاني أن المکشوف من الکل لو کان قدر ربع أصغرہا من الأعضاء المکشوفۃ یمنع الجواز حتی لو انکشف من الأذن تسعہا ومن الساق تسعہا تمنع؛ لأن المکشوف قدر ربع الأذن‘‘(۳)
’’وأما المرأۃ یلزمہا أن تستر نفسہا من فرقہا إلی قدمہا ولا یلزمہا ستر الوجہ والکفین بلا خلاف، وفي القدمین اختلاف المشایخ واختلاف الروایات عن أصحابنا رحمہم اللّٰہ، وکان الفقیہ أبو جعفر تردد في ہذا فیقول مرۃ؛ إن قدمہا عورۃ، ویقول مرۃ: إن قدمہا لیست بعورۃ، فمن یجعلہا عورۃ یقول یلزمہا سترہا ومن لا یجعلہا عورۃ یقول: لا یلزمہا سترہا، والأصح أنہا لیست بعورۃ، وہي مسألۃ کتاب الاستحسان أیضاً۔ قال أبو حنیفۃ ومحمد: الربع وما فوقہ کثیر، وما دون الربع قلیل،وقال أبو یوسف: ما فوق النصف کثیر وما دونہ قلیل، وفي النصف عنہ روایتان، والصحیح قولہما؛ لأن ربع الشيء أقیم مقام الکل في کثیر من الأحکام کمسح ربع الرأس في الوضوء، وکحلق ربع الرأس في حق المحرم‘‘(۱)
(۱) إبراہیم الحلبي، غنیۃ المتملی: ج ۱، ص: ۴۳۹۔
(۲) فخرالدین عثمان بن علي، تبیین الحقائق، ’’باب شروط الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۹۶۔
(۳) ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۴۷۳۔
(۱) محمود بن أحمد، المحیط البرہاني، ’’کتاب الصلاۃ، الفصل الرابع في فرائض الصلاۃ و سننہا‘‘: ج ۲، ص:۱۴، ادارۃ التراث الاسلامي لبنان۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص266


 

answered Jan 13 by Darul Ifta
...