32 views
اللہ کے راستہ میں جانے کا کیا مطلب ہے ؟؟  کیا جماعت میں جانا، مدرسہ جانا، علماء کرام سے ملنے جانا ،بیمار کی عیادت کرنے جانا ،حلال روزی کمانے کے لئے جانا، قبرستان جانا، وغیرہ اللہ کے راستہ میں جانا ہے؟؟ یا اسکی کوئی خاص اصطلاح ہے ؟ تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں ۔
asked Jan 15 in احکام سفر by MEHTAB ALAM

1 Answer

Ref. No. 2780/45-4349

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اللہ کے راستہ میں نکلنے کا مصداق اصل جہاد فی سبیل اللہ ہے، لیکن حقوق اللہ وحقوق العباد کی ادائیگی کی خاطر جد وجہد کرنا ہر طرح کے وجوہ خیر کو اختیار کرنا، نیز گناہوں سے بچنے کی صورتیں اختیار کرنا بھی اس کا مصداق ہے۔ سوال میں مذکور تمام صورتیں اگر خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہیں تو یہ بھی اللہ کے راستہ میں نکلنے کا مصداق ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 25 by Darul Ifta
...