30 views
ایک ادارہ میں سبعہ قرأت کے ایک ماہر و بارع قاری صاحب نے ایک چھوٹے بچے کو بالکل اچھے انداز میں سبعہ قرأت میں سورۂ فاتحہ کی مشق کرائی اور صرف مدرسہ کے سالانہ پروگرام میں پڑھنے کی اجازت دی ہے تو کیا وہ طالب علم، قاری صاحب کی رہنمائی سے سالانہ اجلاس میں سبعہ قرأت میں تلاوت کرسکتا ہے؟
   قاری صاحب کا بیان ہے کہ یہ تلاوت صرف اس وجہ سے ہے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ قرآن مجید کو پڑھنے اور طریقے بھی ہیں....
پروگرام کے صرف پندرہ دن ہی باقی رہ گئے ہیں جلدی جواب کی گذارش ہے تا کہ بر وقت شرعی رہنمائی پر عمل کیا جا سکے...
asked Jan 16 in قرآن کریم اور تفسیر by munawwarbhatabari

1 Answer

Ref. No. 2783/45-4344

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اور قاری صاحب نیک نیتی سے اس کو مجمع میں لانا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کوقرات کے مختلف انداز معلوم ہوں ، اور مناسب ہوگا کہ پروگرام سے پہلے قراءت سبعہ پر تھوڑی روشنی ڈال دی جائے  تاکہ لوگوں کی اجنبیت دور ہوجائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 21 by Darul Ifta
...