25 views
1. میں نے سنا ہے کہ اسلام میں سرخ کپڑے پہننا منع ہے، کیا یہ سچ ہے؟  اور سرخ رنگ کسے کہتے ہیں؟  2. اسلام میں اور کون رنگ کے کپڑے  ممنوع ہیں؟  3. اگر میرے بھائی نے عربی خطاطی کی تعلیم حاصل کی ہے تو کیا وہ سرخ کپڑے پر پہلا کلمہ ( لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ) لکھ سکتا ہے کیونکہ اسلام میں سرخ کپڑا پہننا ممنوع ہے؟  4.  اور جس رنگ کا لباس پہننا ممنوع ہے، کیا وہ رنگ کسی اور کام میں استعمال کیا جا سکتا ہے یا ہر قسم کے کاموں میں اس رنگ کا استعمال کرنا ممنوع ہے؟
asked Jan 19 in اسلامی عقائد by Al Kutubu

1 Answer

Ref. No. 2789/45-4362

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ گاڑھا سرخ جو زنانہ لباس کے طور پر مستعمل ہے اس کا استعمال مردوں کے لئے مکروہ تنزیہی ہے اور یہ کراہت صرف لباس کی حدتک ہے، لہٰذا دوسرے کاموں میں جیسے خطاطی وغیرہ کے لئے سرخ کپڑا استعمال کرنابلا کراہت درست ہے، بعض مربتہ موقع ومحل کے اعتبار سے غیروں کی مشابہت ہو جائے تو سرخ کپڑا استعمال کرنے سے بچنا چاہئے۔

وليس المعصفر والمزعفر والاحمر مفاده أن الكراهة تنزيهية لكن صرح في التحفة بالحرمة فادانها تحريمية‘‘ (الدر المحتار مع رد المحتار: ج 9،ص: 515)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 25 by Darul Ifta
...